اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ملک شدید خطرات میں ہے ، حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں، حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد کو ٹیلی فون کیا ۔آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) متحد ہے، حکومت پر ہر طرف سے وار کرے گی، ملک شدید خطرات میں ہے،حکمران کوئی بڑا بلنڈر کر سکتے ہیں، حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے ۔
سابق صدر کا کہنا تھا کہ اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے، حکومت سے نجات کیلئے پی ڈی ایم تمام آپشنز بتدریج استعمال کرےگا۔ اگلے چند مہینے ملکی سیاست کے مستقبل کیلئےبہت اہم ہیں۔ حکمرانوں کو اب مزید کرونا کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گے۔ نہ یہ ویکسین خرید سکےنہ ہی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے علاوہ یہ کرونا پر عوام کی مدد کر سکے۔
آصف علی زرداری کا چودھری منظور سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہم نے 2008 کے عالمی معاشی بحران کے باوجود ایکسپورٹ 19 ارب سے 26ارب تک بڑھائی۔ ملک کا ریونیو ڈبل کیا۔ملازمین کی 125فیصد تنخواہیں بڑھائیں۔ سرکاری ملازمین کی پینشن میں 100 فیصد اضافہ کیا اور اناڑی حکمرانوں نے آج ملک کے تمام اشاریے منفی کر دیے ہیں۔ میں نے پہلے کہا تھا یہ سلیکٹڈ حکمران اپنے وزن سے خود گریں گے۔ اب یہ گر چکے ہیں۔بس اب ایک آخری دھکے کی ضرورت ہے۔ پی ڈی ایم کے ساتھ ملکر پیپلز پارٹی اس ناکام اور ناہل ٹولے کو گھر بھیجے گی۔

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 20 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 3 دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 13 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 13 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل





