سوات: ساحتی وادی مالم جبہ میں انٹرنیشنل سنو بوردنگ کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، غیر ملکی کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیاحتی وادی مالم جبہ میں انٹرنیشنل سنو بورڈنگ کپ کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے۔جائنٹ سلالم میل کیٹیگری میں سویٹرزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی ویکٹر راجر نے پہلی پوزیشن حاصل کی، بلجئیم سے تعلق رکھنے والے جولین ہیری نے دوسرے اور تیسرے پوزیشن پر ہیری نے کامیابی حاصل کی۔
جوائنٹ سلالم فی میل کیٹیگری میں پاکستان کی کھلاڑی فاطمہ ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن سارا ندیم نے دوسرے اور عائشہ اکمل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
پیرل جائنٹ سلالم میل کیٹیگری میں مالم جبہ سوات سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی رضا اللہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن افغانستان کے سوریش احمد جبکہ تیسرے پوزیشن پاکستان کے وکیل احمد نے حاصل کی۔
پیرل جائنٹ سلالم فیمل کیٹیگری میں پاکستان کی سارا ندیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی، دوسری پوزیشن فاطمہ ندیم جبکہ عائشہ اکمل نے تیسری حاصل کی۔
پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں سینیٹر فیصل جاوید نے نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے،میل نوجوان کھلاڑیوں میں پوزیشنیں حاصل کرنے والوں میں 1 لاکھ، 75 ہزار اور 50 ہزار نقد کیش تقسیم کی گئی جبکہ فی میل کھلاڑیوں میں 50 ہزار، 30 ہزار اور 20 ہزار روپے نقد کیش تقسیم کی گئی۔
واضح رہے کہ محکمہ سیاحت خیبر پختونخوا کے زیرانتظام خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی اور سیمسن گروپ آف کمپنی کے باہمی اشتراک سے منعقد ہ پاکستان انٹرنیشنل سنوبورڈنگ کپ میں ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔سوات کی حسین وادی مالم جبہ میں منعقد ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل سنو بورڈنگ مقابلوں میں مرد و خواتین سمیت یورپ، بیلجیئم،افغانستان اور پاکستان سے 4 خواتین سمیت 44 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 19 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 12 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 3 دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 12 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 17 گھنٹے قبل








