لندن : انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیورپول کومانچسٹر سٹی نے چار ایک کے فرق سے ہرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیورپول اور مانچسٹر سٹی کے درمیان مقابلہ ہوا، انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپئن لیورپول کومانچسٹر سٹی نے چار ایک کے فرق سے ہرا دیا ہے، دونوں ٹیمیں کھیل کے پہلے ہاف میں کوشش کے باوجود گول نہ کر سکیں، میچ کے انچاس ویں منٹ میں مانچسٹر سٹی نے شاندار گول کر کے برتری حاصل کر لی۔
تریسٹھ ویں منٹ میں لیورپول کی جانب سے محمد صلاح نے گول کر کے میچ برابر کرد یا، کچھ ہی دیر بعد مانچسٹر سٹی نے حریف گول پوسٹ پر کامیاب حملہ کر کے پھر سے برتری حاصل کر لی۔مانچسٹر سٹی نے وقفے وقفے سے مزید دو گولز کیے جبکہ لیورپول کا سکور ایک گول سے آگے نہ بڑھ سکا۔
دوسری طرف سپینش لیگ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے ریئل بیٹیس کو تین دو سے شکست دے دی، سپر سٹار میسی نے ایک گول داغا ، سپینش لیگ میں بارسلونا اور ریئل بیٹیس میں جوڑ پڑا ، ریئل بیٹیس نے افتتاحی گول اڑتیس ویں منٹ میں سکور کیا، بارسلونا کی طرف سے میسی نے انسٹھ ویں منٹ میں گول کر کے حساب برابر کر دیا، کچھ ہی دیر بعد بارسلونا نے دوسرا گول سکور کر دیا، ریئل بیٹیس نے کم بیک کیا اور پچھتر ویں منٹ میں گول کر کے میچ پھر سے برابر کرد یا، ستاسی ویں منٹ میں بارسلونا نے تیسرا گول سکور کیا جو فیصلہ کن ثابت ہوا۔

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 16 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 17 گھنٹے قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- ایک دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل








