اسلام آباد:اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کے معاملہ میں اپوزیشن جماعتیں آرڈیننس کے خلاف متحد ہوگئیں اور اپوزیشن نے اوپن بیلٹ آرڈیننس کا معاملہ پارلیمان میں اٹھانے کا مشترکہ فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اوپن بیلٹ سے متعلق آرڈیننس کے معاملہ میں اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے کے لئے رابطے تیز کردیئے اور اسی سلسلہ میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن سے اہم رابطہ کیا جس میں سینیٹ اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرانے پر مشاورت مکمل کر لی گئی اور اپوزیشن نے ریکوزیشن تیار کرنے کا ٹاسک پیپلزپارٹی کو سونپ دیا۔
بعدازاں اپوزیشن جماعتوں نے سینیٹ اجلاس کے لئے ریکوزیشن جمع کرادی ہے اورریکوزیشن پر 28 اراکین سینٹ کے دستخط ہیں۔ریکوزیشن پر مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، نیشنل پارٹی،پی کے میپ ،جے یو آئی ف اور بی این پی مینگل کے سینٹرز کے دستخط موجود ہیں اور ریکوزیشن میں اپوزیشن نے مؤقف اپنایا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر بحث کی جائے ۔
واضح رہے کہ 6 فروری کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سینیٹ کے انتخابات خفیہ رائے شماری کے بجائے اوپن بیلٹ کے ذریعے کروانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا ۔ یہ آرڈیننس سپریم کورٹ میں دائر کردہ صدارتی ریفرنس پر عدالتی رائے سے مشروط کیا گیا ہے۔ آرڈیننس کے مطابق اوپن ووٹنگ کی صورت میں سیاسی جماعتوں کا سربراہ یا نمائندہ ووٹ دیکھنے کی درخواست کر سکے گا۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 15 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 16 hours ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 17 hours ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 15 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago





