چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک بحریہ کے وار کالج لاہور میں 50ویں پی این اسٹاف کورس کے شرکاءاور فیکلٹی سے خطاب کیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف نے پاکستان نیوی وار کالج کے ذریعہ فراہم کردہ معیاری تعلیم اور بہترین تربیت کو سراہا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے ملک کی بحری سرحدوں کے تحفظ کے لئے پاک بحریہ کی انمول خدمات کی بھی تعریف کی۔
موجودہ سکیورٹی چیلنجز اورٹیکنالوجی میں ترقی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے پاک افواج کی جنگی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج ملک کے سرحدی دفاع اور خود مختاری کے تحفظ کے لیے پر عزم اور چوکس رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ ایک پیشہ ورانہ فوج ہے جس میں ملک کے خلاف ہونے والی کسی بھی کاروائی کا بر وقت جواب دینے کی صلاحیت ہے ۔قبل ازیں چیف آف دی ائیر اسٹاف کی آمد پر کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج، ریئر ایڈمرل محمد زبیر شفیق نے ان کا استقبال کیا۔
پاکستان نیوی وار کالج پاک بحریہ کا ایک نمایاں ادارہ ہے جو مستقبل میں اہم کمانڈ اینڈ اسٹاف تقرریوں کو سنبھالنے کے لئے پاک بحریہ، مسلح افواج اور دوست ممالک کے افسران کو پیشہ ورانہ عملی اور فوجی تربیت فراہم کرتا ہے ۔
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 days ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 4 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 5 hours ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 6 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 7 hours ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 4 hours ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- a day ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- a day ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 5 hours ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 days ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- a day ago


.jpeg&w=3840&q=75)



