اسلام آباد :ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کاکہنا ہے کہ میرے اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے، ایوان کو قواعد و قانون کے مطابق چلاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق ا سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پارلیمنٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں رونما ہونے والے واقعات قابلِ افسوس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعات جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں، کوشش ہے کہ قواعد کے مطابق اجلاس چلے، ایک دوسرے کو سنا جائے۔ ان کاکہنا تھا کہ بجٹ میں بہتری پر فیصلہ عوام نے کرنا ہے ، اپوزیشن اور حکومت کو میز پر بٹھانے کے لیے کوشاں ہوں، فریقین پارلیمنٹ کے تقدس کا خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ میں جانبدار نہیں ہوں ، سب کو برابر کا موقع دیتا ہوں۔ ارکان کے خلاف جو کارروائی کی اس پر بھی اعتراض کیا گیا۔ اسد قیصر نے کہا کہ میرے پاس صرف اخلاقی طاقت ہے، ہاؤس چلانے کےلیے کسی کو اٹھا کر ایوان سے باہر تو نہیں پھینک سکتا، اپوزیشن کو اس کی تعداد کے مطابق وقت دیا ، سات اراکین کو ویڈیوز دیکھ کر معطل کیا ہے اور میری کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی یا عناد نہیں ، یہ اقدام ایوان کے تقدس کے لیے اٹھایا ۔
اسدقیصر کا کہنا تھا کہ میں نے ان چیزوں پر ایکشن لیا جب میں خود اجلاس چلا رہا تھا، کل میں نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی، جس کے بعد میں نے شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری سے بھی بات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ میں اس وقت بھی اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے میں ہوں، چاہتا ہوں کہ سب لوگ مل کر رولز کے ساتھ ایوان کو چلائیں۔
انہوں نے کہا کہ میرا استعفیٰ اپوزیشن کی خواہش ہے، جبکہ ایوان نے مجھے ہاؤس چلانے کا مینڈیٹ دیا ہے، میں اپنے مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام کرتا رہوں گا۔

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 2 دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 17 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 20 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 3 دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 16 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 17 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 18 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 2 دن قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 18 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)


