نیویارک :اقوام متحدہ نے بھارتی حمایت سے دہشت گرد تنظیموں کے نئے اتحاد بارے پاکستان کے موقف کو تسلیم کر لیا ، دہشت گردوں کے اکٹھے ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا تھا۔

جی این این کے مطابق اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کیلئے تیار کردہ ستائیسویں رپورٹ جاری کردی، جس میں اقوام متحدہ نے بھارتی حمایت سے دہشت گرد تنظیموں کے نئے اتحاد بارے پاکستان کے موقف کی توثیق کردی۔رپورٹ میں نے افغانستان میں مقیم دہشت گروپوں ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو لاحق پاکستان کے لئے خطرہ تسلیم کیا۔
رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروپ تحریک طالبان پاکستان گزشتہ سال تین ماہ کے دوران 100 سے زائد سرحد پار حملوں میں ملوث رہا،پاکستان کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے لاحق خطرات کے بارے میں مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہا ٹی ٹی پی کے منقسم دھڑوں کو بھارت کی حمائیت سے افغانستان میں دوبارہ اکٹھا کیا گیا، پانچ دہشت گرد گروپس نے جولائی اور اگست 2020ء میں تحریک طالبان پاکستان میں شمولیت اختیار کی، ان میں شہریار مسعود گروپ، جماعت الاحرار، حزب الاحرار، امجد فاروقی گروپ اور عثمان سیف اللہ گروپ (لشکرجھنگوی) شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹی ٹی پی میں دیگر دہشتگرد گروپوں کی شمولیت سے پاکستان اور خطے کیلئے دہشتگردی کے خطرات میں اضافہ ہوا۔ تحریک طالبان پاکستان جولائی اور اکتوبر 2020ء کے دوران 100 سے زائد سرحد پار حملوں کی ذمہ دار ہے،تحریک طالبان پاکستان کی قوت اور پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بھی اضافہ ہوا،ٹی ٹی پی کے جنگجووں کی تعداد 2500 سے 6000 کے درمیان ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں کے اکٹھے ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا تھا۔گزشتہ سال پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھارت کی طرف سے تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار دہشتگرد گروپوں کی پشت پناہی کرنے کے حوالے سے مراسلہ پیش کیا تھا، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267ویں سینگشنز کمیٹی کی جانب سے بھی دونوں دہشتگرد گروپوں کی نشاندھی کی گئی تھی۔

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 6 hours ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 3 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 3 hours ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 4 hours ago





