Advertisement
پاکستان

مریم نواز کو عمران فوبیاہوگیا ہے، شاہ محمود قریشی

ملتان : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو عمران فوبیا ہوگیا ہے۔پی ڈی ایم جتنا مرضی لانگ مارچ کر لےجتنا مرضی احتجاج کرلے لٹیروں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 7th 2021, 10:20 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی کا کہنا ہے کہ  حکومت سینیٹ انتخابات میں شفافیت قائم رکھنے اورووٹوں کی خریدو فروخت ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے اوپن بیلٹ انتخابات چاہتی ہے، ہم چاہتے ہیں ایسا شفاف نظام لایا جائے جس میں کرپشن اور خریدوفروخت کے بازار بند ہو جائیں۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ   پی پی اور ن لیگ کے قول و فعل میں تضاد ہے، دونوں جماعتوں نے چارٹرآف ڈیموکریسی کی شق 23 میں لکھا تھا کہ سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کروائے جائیں گے، اب دونوں جماعتیں اپنے قول سے پیچھے ہٹ چکی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ  ہم نے اس مقصد کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ آئینی تشریح کی جائے، قانون سازی کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے، پاکستان کی تاریخ گواہ ہے سینیٹ کے سابقہ انتخابات میں تحریک انصاف نے شکایت ملنے پر اپنے 20 اراکین صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے بے دخل کردیا تھا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان کا واضح اعلان ہے کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، پی ڈی ایم ایک طرف حکومت کو جعلی حکومت کہتی ہے اور دوسری طرف سینیٹ انتخابات میں حصہ لیکر اسی جعلی اسمبلی میں جاناچاہتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ   مریم نواز کو عمران فوبیاہوگیا ہے، پی ڈی ایم جتنا مرضی لانگ مارچ کر لےجتنا مرضی احتجاج کرلے لٹیروں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلا کر گلے لگایا اور کشمیریوں سے بغاوت کی۔ کسی بھی صورت میں مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 33 منٹ قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 12 منٹ قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
Advertisement