Advertisement
پاکستان

ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگراپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے،مرادسعید

اسلام آباد: وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت شفاف الیکشنز پر یقین رکھتی ہے، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگراپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 7th 2021, 10:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ  نواز شریف نے اسامہ بن لادن کو بھی نہیں بخشا اور اس سے بھی پیسے پکڑے، مسلم لیگ ن کی حکومت ہمیشہ چور دروازے سے قائم ہوئی۔ بلاول بھٹو زرداری کو پرچی پر سلیکٹڈ چیئرمین بنا دیا گیا، میثاق جمہوریت میں پی پی اور ن لیگ نے ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے پر سائن کیے۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ  مسلم لیگ ن اور پی پی کے دور حکومت میں سب کو کرپشن کی لت لگ گئی تھی، یہ لوگ قبضہ مافیا کے سر پر پیسے کماتے تھے، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی دیکھیں جن میں سے آدھے لوگوں نے زمینوں پر قبضہ کیا ہوا، انکی قیادت کے جتنے بھی نام دیکھ لیں سب کے سب قبضہ مافیاز میں آتے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان 22سالہ جدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے،   وزیراعظم عمران خان نے کرپشن پر اپنے 20اراکین اسمبلی کو پارٹی سے نکالا۔ بلاول زرداری اپنے باپ کے نقش قدم پر جارہا ہے، یہ لوگ اسمبلی میں تحریک این آر او لے کر آئے ،انہوں نے فیٹف قانون کی مخالفت کی۔ جلسوں میں پی ڈی ایم بری طرح ناکام ہوئی، پی ڈی ایم عوام کا لوٹا پیسہ واپس کرے گی تو لوگ انکی طرف متوجہ ہونگے۔

وفاقی وزیر نے کہا  کہ وزیراعظم عمران خان نے پوری دنیا میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا، عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیر کی آوازبلند کی، کل کشمیر میں ایک طرف عمران خان کا جلسہ تھا اور ایک طرف 11جماعتوں کا، ن لیگ اور پیپلزپارٹی والے جانتے ہیں کہ وہ پیسہ خرچ کیے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان نے پہلے ہی اپوزیشن کو کہہ دیا تھا کہ این آر او نہیں دوں گا۔

وفاقی وزیر  مراد سعید کا کہنا تھا کہ   گلگت بلتستان کے انتخابات میں عوام نے انہیں مسترد کردیا، اپوزیشن دھاندلی کا خاتمہ نہیں چاہتی،چاہتے ہیں کہ سینیٹ الیکشن میں شفافیت ہو، چاہتے ہیں ضمیروں کے سوداگروں کا خاتمہ ہو، پی ڈی ایم نے این آر او مانگا مگرانہیں نہیں ملا، ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو مگراپوزیشن ہارس ٹریڈنگ چاہتی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ    ن لیگ اورپیپلزپارٹی کرپشن کےبغیرالیکشن نہیں جیت سکتیں، سپریم کورٹ نےنوازشریف کوچور،ڈاکوقراردیا،قبضہ مافیامریم نوازکوسونےکاتاج پہناتےتھے، عمران خان چاہتے ہیں کہ قوم کا پیسہ قومی خزانے میں جمع ہو، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک آگے بڑھے گا۔

Advertisement
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
Advertisement