Advertisement

راولپنڈی ٹیسٹ، دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ کے 4 وکٹوں پر 106 رنز

راولپنڈی: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں پر 106 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے پروٹیز کو مزید 166 رنز درکار ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 6th 2021, 3:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن  کاکھیل اختتام کو پہنچا ، آج دوسرے روز کے کھیل کا آغازپاکستان نے 145 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگ کا آغاز کیا تو کپتان بابر اعظم  کیچ آؤٹ ہوگئے  انہوں نے 77 رنز کی اننگ کھیلی۔ دوسرے اینڈ پر موجود کراچی ٹیسٹ کے مین آف دی میچ فواد عالم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 3 رنز کا اضافہ کرکے رن آؤٹ  ہوگئے، انہوں نے 45 رنز بنائے ۔بابر کے آؤٹ ہونے کے بعد نائب کپتان محمد رضوان فواد عالم کا ساتھ دینے آئے تاہم قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ بھی جلد گر گئی جب فواد عالیم  45 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ بھی جلدی  گر گئی جب محمد رضوان 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ساتویں وکٹ کے لیے فہیم اشرف اور حسن علی نے 31 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم حسن علی مہاراج کے ہاتھوں 8 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔  فہیم اشرف 78، بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اس طرح قومی ٹیم  پہلی اننگز میں  272 رنز بناسکی  ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نورجے اور مہاراج تین تین وکٹیں لے کر نمایاں رہے۔جنوبی افریقہ کی  جانب سے ایلگر اور مرکرام نے اننگز کا آغاز کیا ۔دونوں نے بالترتیب 15 اور 32 رنز بنائےجبکہ ڈاوسن بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے جبکہ فاف ڈوپلیسی17 رنز بنا سکے۔اس طرح دوسرے روز کھیل کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 4 وکٹوں پر 106 رنز بنا رکھے ہیں جبکہ پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے پروٹیز کو مزید 166 رنز درکار ہیں۔ڈی کوک 24 اور باووما 15 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قومی ٹیم کی جانب سے حسن علی نے 2 جبکہ فہیم اشرف اور محمد نعمان نے 1،1وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی، کھیل کے پہلے ہی سیشن میں ابتدائی 3 کھلاڑی 22 کے مجموعی پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد بابر اعظم اور فواد عالم نے ٹیم کو سہارا دیا ۔ عمران بٹ نے 15اور عابد علی نے چھ رنز بنائے جبکہ اظہر علی بغیر کسی اسکور کے پویلین لوٹ گئے ۔ پہلے دن چائے کے وقفے کے دوران ہی راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے سبب پہلے دن کا کھیل مقررہ وقت سے قبل ہی ختم کرنا پڑگیا تھا۔

یاد رہے کہ پاکستان کو دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Advertisement
 ایران کی بحریہ دشمنوں کونئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے،ایرانی سپریم لیڈر 

 ایران کی بحریہ دشمنوں کونئی اور تلخ شکست دینے کے لیے مکمل تیار ہے،ایرانی سپریم لیڈر 

  • ایک دن قبل
پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر دیا،اسٹیٹ بینک کی تصدیق

پاکستان نے یو اے ای کو 2 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کر دیا،اسٹیٹ بینک کی تصدیق

  • ایک دن قبل
کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری

کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئےخیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں الرٹ جاری

  • 7 گھنٹے قبل
پاسدارانِ انقلاب نے دوبھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز عبور کرنے سے روک دیا،مودی سرکار کی تصدیق

پاسدارانِ انقلاب نے دوبھارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز عبور کرنے سے روک دیا،مودی سرکار کی تصدیق

  • 21 گھنٹے قبل
آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی ،حزب اللہ کا سیز فائر سے انکار

آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد حوثیوں کی باب المندب بند کرنے کی دھمکی ،حزب اللہ کا سیز فائر سے انکار

  • 7 گھنٹے قبل
 ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر امریکہ پر اعتماد نہیں کرتا ،باقر قالیباف

 ایران مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر امریکہ پر اعتماد نہیں کرتا ،باقر قالیباف

  • 7 گھنٹے قبل
 جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا،ایران

 جب تک امریکا ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم نہیں کرتا، تب تک ہرمز کو نہیں کھولا جائے گا،ایران

  • 6 گھنٹے قبل
وزیر مملکت برائے خزانہ نے ڈیزل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا

وزیر مملکت برائے خزانہ نے ڈیزل کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی کا عندیہ دے دیا

  • 6 گھنٹے قبل
وزیر اعظم شہبازشریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے

وزیر اعظم شہبازشریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کے کامیاب دورے کے بعد لاہور پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن ہونگی

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، کلاسز آن لائن ہونگی

  • 6 گھنٹے قبل
 ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے لیکن اب وہ ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتا ،ٹرمپ

 ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ بند کرنا چاہتا ہے لیکن اب وہ ہمیں بلیک میل نہیں کرسکتا ،ٹرمپ

  • 21 گھنٹے قبل
ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا،کملا ہیرس کا الزام

ٹرمپ نے نیتن یاہو کے کہنے پر امریکی فوجیوں کو جنگ میں دھکیلا،کملا ہیرس کا الزام

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement