Advertisement
پاکستان

کشمیری صرف اپنی شناخت اورآزادی چاہتے ہیں :مشعال ملک کا یوم کشمیرپرپیغام

لاہور : کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاکہنا ہے کہ کشمیریوں کی بھارتی مظالم کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی، وہ صرف اپنی شناخت اور آزادی حق چاہتے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 6th 2021, 4:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

یوم یکجہتی کشمیر پر جی این این سے خصوصی گفتگو کرتے  ہوئے  کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے    کہا  کہ   کشمیر کی مائیں بیٹیاں ، بزرگ اپنے جوانوں،بیٹوں  کو آزادی کیلئے قربان کرتے ہیں ، یہ ایک عظیم قربانی ہے  جب لوگ اپنی   جان دے کر اس جنگ کو نہتے لڑتے ہیں ، یہ جذبہ ہے جو انہیں ہارنے نہیں دیتا اور جب ایک قوم کے اندر موت سے ڈرنے کا خوف ختم ہوجاتا ہے  تو اس قوم کو کوئی بھی ہرا نہیں سکتا ۔

مشعال ملک نے کہاکہ پوری دنیا کے نوجوانوں کو کشمیری نوجوانوں کی طرح ہونا چاہئیے جو اتنے خطرناک  حالات میں پڑھائی بھی کررہے ہیں اور کرفیو ، شٹرڈاؤن ، لاک ڈاؤن  میں   بھی جب یونیورسٹیز بند ہوتی ہیں ،وہ  اس تحریک کی بھی قیادت کررہے ہوتے  ہیں ، وہ    علم  حاصل  کررہے ہیں اور زخم بھی کھا رہے ہیں ،شہیدوں کوبھی دفناتے ہیں اور بھارتی فوج کا مقابلہ بھی کر  رہے ہیں ۔مگر وہ جھکتے نہیں  ہیں ،ڈرتے نہیں اور اس جہد مسلسل میں بچے ،بوڑھے سبھی  نکلتے ہیں اور نڈر ہوکر بھارتی مظالم کا مقابلہ کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کی قرار ددوں  سے متعلق  سوال پر مشعال ملک کاکہنا تھا کہ ہم دنیا سے یہ پوچھنا چاہتےہیں کہ کیا ہمیں آزادی کا حق نہیں ، ہم اپنی وہ شناخت مانگ رہے ہیں جو  اقوام متحدہ نے 70سال پہلے  ہمیں دی ہے،  خود ہندوستان نے   اقوام متحدہ میں ہمیں حق دینے کا وعدہ کیا تھا  ۔ہم کسی سے کوئی مالی امداد نہیں  مانگ رہے ہم اپنا حق خودارادیت  مانگ رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ  پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہاہے ، اس دن  کا مقصد پاکستانی قوم کا کشمیری عوام کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے منصفانہ جدوجہد کی مکمل حمایت کا اظہار کرنا ہے ۔

خیال رہے کہ  مقبوضہ کشمیر میں اگست 2019 سے جاری  غیر انسانی لاک ڈاؤن  کو 550دن ہوگئے ہیں ،  5 اگست کو بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے قبل ہی وادی میں کرفیو نافذ کردیا گیا تھا جبکہ ہزاروں اضافی فوجی بھی یہاں تعینات کردی گئی تھی۔اس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر کی حریت رہنماؤں یاسین ملک، سجاد لون، عمران انصاری اور دیگر کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Advertisement
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 9 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • ایک دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 7 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 7 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • ایک دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 دن قبل
Advertisement