پشاور : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت چل پڑی ہے ، اچھا وقت آرہا ہے ، ملک اس وقت ٹھیک جگہ پر کھڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے رشکئی اقتصادی زون کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وہ کہتے تھے کہ گھبرانا نہیں تو عوام گھبرا جاتے تھے، مشکل وقت آتے رہتے ہيں ، جس طرح ہم کورونا سے نکلے شاید ہی تین چار ملک نکلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی گروتھ پر مخالفین بھی حیران ہیں، ہم دھاندلی سے جیتنے والے نہیں ، نیوٹرل امپائر سے جیتنے والے ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ آج پاکستان کیلئے خوش آئند دن ہے، سپیشل اکنامک زون بن رہا ہے ۔پاکستان کا مستقبل انڈسٹریلائزیشن میں ہے، صنعتوں سے ملکی دولت میں اضافہ ہوتا ہے، دنیا میں تیزی سے ترقی کرنے والا ملک چین ہے، چین کی اقتصادی ترقی سے پاکستان بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو رشکئی اکنامک زون کے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ 'اس کی زمین کسی صورت فروخت نہ کی جائے بلکہ کم قیمت پر لیز پر دیا جائے، کیونکہ یہ زمین فروخت کی گئی تو یہ ریئل اسٹیٹ بننے کا خطرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 'پاکستان میں برآمدات میں اضافے کے لیے صنعتیں لگانے کی ضرورت ہے، چین کی برآمدات میں اضافہ صنعتیں لگانے سے ہوا اور جب تک برآمدات میں اضافہ نہیں ہوتا ملک ترقی نہیں کرے گا'۔
وزیراعظم نے کہا کہ بدقسمتی سے اب تک ہمارا شمار سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے والے ممالک میں نہیں ہوتا، اسپیشل اکنامک زون میں سرمایہ کاروں کو سہولت دیں گے، سرمایہ کاروں کے لیے جتنی آسانیاں ہوں گی اتنی زیادہ سرمایہ کاری ہوگی۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے ملک کو مشکل وقت سے نکالا ہے اور جب اس مشکل وقت سے معیشت کو نکال رہے تھے تو کورونا آگیا،لاک ڈاؤن نہ لگانے کا فیصلہ بروقت کیا ، لاک ڈاون کے لیے مجھ پردباؤ ڈالا گیا، اگر لاک ڈاؤن لگا دیتا تو آج بھارت جیسا حال ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کے راستے پر چل پڑا ہے اور اچھا وقت آنے والا ہے، صنعت بھی چل پڑی ہے، اس مرتبہ چاول، گندم اور مکئی کی ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، اب ملک میں ڈالر زیادہ آرہے ہیں اور باہر کم جارہے ہیں۔ ڈھائی سال پہلے پاکستان بینک کرپٹ تھا،قرضہ بڑھا ہوا تھا، اللہ کا شکر ہے ہم مشکل دور سے نکلے، ملک کو معاشی استحکام دیا۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- ایک دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 6 گھنٹے قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- ایک دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 6 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 4 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 5 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 5 گھنٹے قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 دن قبل

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)



