Advertisement
پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کی وزیر خارجہ سے ملاقات

اسلام آباد : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر والکن بوذکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، جس میں وزیر خارجہ نے فلسطین پرہنگامی اجلاس بلانےپرصدر جنرل اسمبلی کی کاوشوں کوسراہا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 28th 2021, 5:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر  والکن بوذکر   دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکر نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں مسئلہ فلسطین، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ نے صدر جنرل اسمبلی والکن بوذکرکووزارت خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا اور فلسطین پرہنگامی اجلاس بلانےپرصدر جنرل اسمبلی کی کاوشوں کوسراہا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا  کہ اسرائیلی مظالم رکوانےکیلئے"سیز فائر"  پہلا مقصد تھا جس میں کامیابی ہوئی ، اصل مقصد، یواین قراردادوں کی روشنی میں مسئلہ فلسطین ،کشمیر کا منصفانہ حل ہے۔وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین کومستقل بنیادپر حل کئےبغیر مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، اسی طرح مسئلہ کشمیر کو حل کئےبغیرجنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

افغانستان کے حوالے سے وزیر خارجہ نے کہا کہ  پاکستان اورافغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو بین الاقوامی سطح پر  سراہا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کوروناسے نمٹنے کیلئے صدر جنرل اسمبلی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ  اس وبا سے مکمل چھٹکارے کیلئے ضروری ہے سب کو محفوظ بنایا جائے۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکیر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچے تھے ۔

Advertisement
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 16 hours ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 days ago
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 15 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 18 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 days ago
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 14 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 days ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 days ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 17 hours ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 days ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 days ago
Advertisement