Advertisement

پی ایس ایل 6: کھلاڑی آج ابوظہبی روانہ ہوں گے : پی سی بی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے بقیہ میچز مکمل کرانے کیلئے کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر آج شام 5بجے روانہ ہوں گی، جن افراد کے ویزوں کا انتظار ہے وہ بعد میں جائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 28th 2021, 5:58 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے آج فرنچائز مالکان کی آن لائن ایمرجنسی  اجلاس    طلب کیا  جس میں فرنچائز مالکان کو اب تک کی تمام پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔کرکٹ بورڈ نے فرنچائز مالکان کو بھارت، جنوبی افریقہ کی چارٹرڈ فلائٹس کی لینڈنگ کے معاملے پر بھی آگاہ کیا اور کہا کہ تمام مشکلات پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن آپشن بروئے کار لایا جائے گا۔ کراچی اور لاہور سے فلائٹس مقررہ وقت پر آج شام 5بجے روانہ ہوں گی۔

 بھارت اور جنوبی افریقہ کے کریو کو ابوظہبی داخلے کی اجازت نہیں مل سکی ہے لہذا ایسے ملک کے براڈ کاسٹرز کو ابوظہبی لایا جائے گا جو ریڈ لسٹ میں نہیں ہیں۔اس سے قبل آن لائن اجلاس کے دوران پی سی بی نے دو گھنٹے بعد فرنچائز کو صورتحال سے آگاہ کرنے کا کہا تھا، فرنچائز مالکان اور پی سی بی کا ایک اور ہنگامی اجلاس شام کو ہوگا۔ دوسری جانب پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز مکمل کرنے کے لیے کرکٹ بورڈ نے ابوظہبی کے متبادل وینیو کے لئے فرنچائز مالکان سے وقت مانگ لیا ہے۔

سابق کرکٹر اور کمنٹریٹر رمیز راجہ  نے بھی ایک ٹویٹ میں بتایا  کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کے لیے ہم ہوٹل سے سہ پہر 3بجے ایئر پورٹ روانہ ہوجائیں گے۔رمیز راجہ نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے بقیہ میچز کے انعقاد پر بہت ساری باتیں ہورہی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ہم فلائٹس کے لئے ہوٹل سے سہ پہر 3بجے نکل رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری دی جاچکی ہے۔ پی ایس 6 میں 34 میچز کھیلے جانے تھے اور ابتدائی 14 میچز پاکستان میں کھیلے جاچکے ہیں۔ ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ ملتوی کردیا گیا تھا۔

Advertisement
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 16 hours ago
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 15 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 17 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 days ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 days ago
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 14 hours ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 days ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 days ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 days ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 days ago
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 13 hours ago
Advertisement