Advertisement
پاکستان

کورونا کے باعث وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع

اسلام آباد : کورونا کیسز کی شرح تقریبا چھ فیصد ہونے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں چھ جون تک توسیع کردی گئی، وفاقی تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کے 3جون کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 8:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں وفاقی نظامت تعلیمات نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کی بندش میں 6جون تک توسیع کر دی، 3 جون کو ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں 7جون سے تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

ڈائریکٹر اکیڈمکس سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح تقریبا 6 فیصد ہونے کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کر دی گئی ہے، تعلیمی اداروں کی بندش میں 24مئی سے 6جون تک توسیع کر دی گئی ہے، پہلے سے جاری گائیڈ لائن کے مطابق تعلیمی ادارے 6 جون تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی اوسی کرے گی جس کا نظرثانی اجلاس 3جون کو ہو گا، تمام علاقوں کے تعلیمی افسروں کو نوٹیفکیشن کی کاپی بھجواتے ہوئے اس پرمن و عن عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل تعلیمی اداروں کو 23مئی تک بند کیا گیا تھا تاہم این سی او سی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ پانچ فیصد سے زیادہ کورونا کیسز کی شرح والے شہروں میں تعلیمی ادارے 7جون تک بند رہیں گے۔

Advertisement
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 21 گھنٹے قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • ایک دن قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 20 گھنٹے قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 دن قبل
Advertisement