پنجاب حکومت نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لاک ڈاؤن میں 15 جون تک توسیع کردی۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی،میڈیکل سروسز، فارمیسیز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز، پٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیوں کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی. 24 مئی سے ریسٹورنٹس آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم ڈائن ان پر پابندی برقرار اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی تقریب کی اجازت ہوگی تاہم پنجاب بھر میں انڈورشادی کی تقریبات اور مارکیز پر پابندی عائد رہے گی، پنجاب بھر میں تمام تفریحی پارکس مکمل بند رہیں گے، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے جب کہ تمام مزارات مکمل بند رہیں گے۔
صوبے میں دفاتر کو 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی، ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی، بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ، اتوار کو مکمل بند رہے گی اور ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی، ما سک پہننے کی پابندی برقرار رہے گی۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، ملک میں کورونا وائرس سے مزید 102 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد وائرس سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی اورکل کورونا کیسز کی تعداد 8 لاکھ 93 ہزار 461 ہوچکی ہے۔

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 days ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 19 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 21 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- a day ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 20 hours ago




