Advertisement
پاکستان

وزیراعظم نے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ٹو کا افتتاح کردیا

کراچی : وزیراعظم عمران خان نےکراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ-2 (کے-2) کا افتتاح کردیا، کے ٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ جدید نوعیت کا جنریشن تھری نیوکلیئر پاور پلانٹ ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 22nd 2021, 3:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ 11 سو میگا واٹ کا نیوکلیئر پاور پلانٹ نہ صرف بجلی پیدا کرے گا بلکہ کلین انرجی پیدا کرے گا۔ یہ ہمارے لیے اس وجہ انتہائی اہم ہے کہ ہمارا ملک دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان سمیت 10 ممالک کو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ خطرہ ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے گلیشیئرز پاکستان کے دریاؤں کا 80 فیصد پانی فراہم کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ  جس تیزی سے عالمی درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور گلیشیئرز پگھل رہے ہیں تو ہمیں خطرہ یہ ہے کہ اگر ہم نے اس نہ روکا تو ہماری آنے والی نسلوں کو پانی کا بہت بڑا مسئلہ درپیش ہوگا کیوں کہ ہمارا ملک، ہماری زراعت، فوڈ سیکیورٹی دریا کے پانی پر انحصار کرتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم پاکستان چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے کی خوشی منا رہے ہیں، چین کے ساتھ ہمارا منفرد تعلق ہے جو ایسا سیاسی تعلق بن چکا ہے جو عوامی سطح تک پہنچ چکا ہے، حالانکہ عوام سطح پر اتنا رابطہ نہیں ہے اور ہماری افرادی قوت دنیا کے دیگر ممالک میں زیادہ جاتی ہے لیکن چین سے وہ تعلق ہے جو ہر سطح تک پہنچ چکا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے عوام کے دِلوں میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ ہر مشکل وقت میں چین ہمارے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور اس وجہ سے پاکستانیوں کی چین کے ساتھ جذباتی وابستگی ہے۔ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات مزید بڑھتے جارہے ہیں اور پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارا ہمسایہ دنیا کی 2بڑی عالمی طاقتوں میں پہنچ چکا ہے اور دنیا پیش گوئی کررہی ہے کہ جس تیزی سے چین آگے بڑھ رہا ہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا  کہ اس لیے ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہماری دوستی اس ملک سے ہے جس سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں، جس طرح چین نے ترقی کی شہروں کو توسیع دی انہیں سنبھالا، آلودگی کم کی، ان سب مسائل کا سامنا اب پاکستان کو بھی ہے اس لیے انہوں نے ان سب پر کیسے قابو پایا اس سے ہم مغربی ممالک کے مقابلے زیادہ سیکھ سکتے ہیں کیوں کہ ان کی ترقی چین سے مختلف ہے۔چین سے ذرعی شعبے میں بھی مددلے رہے ہیں ۔

وزیراعظم نے چینی اٹامک کمیشن کے سربراہان کی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان کی افرادی قوت کی تربیت ہورہی ہے اور مزید بھی ہوگی اس عرصے کے دوران 40 ہزار چینی سائنسدان یہاں آتے رہے ہیں، لہٰذا اس پاور پلانٹ سے کو ٹیکنالوجی کا تبادلہ ہوگا اس سے ہمارے ملک کو بہت فائدہ ہوگا۔

 پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق کے-2 تھرڈ جنریشن کا جدید ترین پلانٹ ہے جس میں بہتر حفاظتی نظام بالخصوص اندرونی اور بیرونی حادثات کی روک تھام اور ہنگامی ردِعمل کی بہتر صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے زیرانتظام چھ ایٹمی بجلی گھرکام کررہے ہیں ان میں سے دوبجلی گھر کراچی کے ساحل کے قریب واقع ہیں جبکہ چاربجلی گھرچشمہ میں کام کررہے ہیں۔اب تک پاکستان میں ایٹمی ذرائع سے چودہ سومیگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔اس بجلی گھرسے نیشنل گرڈمیں گیارہ سومیگاواٹ بجلی شامل ہو گی، اسی صلاحیت کاکے تھری ایٹمی بجلی گھر اس وقت آخری مراحل میں ہے اورتوقع ہے کہ یہ اگلے سال کے شروع میں بجلی پیدا کرنے لگے گا۔

Advertisement
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 10 hours ago
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 12 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 days ago
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 12 hours ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • a day ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 days ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 14 hours ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 13 hours ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 days ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 days ago
Advertisement