اسلام آباد: پاک چین دوستی کے ستر سال مکمل ہونے پر دونوں ممالک کے صدور کی عوام اور حکومتوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ہے ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعا دہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطا بق صدرڈاکٹرعارف علوی اورچین کے صدر شی چن پنگ نے اس عزم کااظہارکیاہے کہ دوطرفہ تعلقات کومزیدمضبوط بنایاجائے گا اورچین پاکستان اقتصادی راہداری کے ذریعے اعلیٰ معیارکی ترقی حاصل کی جائے گی۔اس عزم کااظہاردونوں رہنمائوں نے دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پرمبارکباد کے خطوط کے تبادلے کے دوران کیا۔
صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاکہ دونوں ملک اچھے اوربرے وقت کے دوست ہیں انہوں نے کہاکہ مشکلات کے باوجوددونوں ممالک نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے بھاری قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ پاک چین لازوال دوستی خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوئی۔
اپنے خط میں چینی صدر شی چن پنگ نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین ستر سالہ دوستی اور اعتماد چٹان کی طرح مضبوط ہے، چین اورپاکستان سدابہارتذویراتی شراکت دار ہیں ، دونوں بنیادی مفادات اورسنجیدہ نوعیت کے مسائل پرایک دوسرے کے ساتھ مضبوط سے کھڑے رہے ہیں۔
پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے تعلقات مشترکہ اعتماد اور ایک دوسرے کو سمجھنے پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں حکومتیں اس سال کو منانے کے لیے رابطے میں ہیں، تاکہ ہمارے عوام کو بھی ہمارے تعلقات کی گہرائی کا پتہ چل سکے۔
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 13 گھنٹے قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 11 گھنٹے قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 9 گھنٹے قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 11 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 12 گھنٹے قبل



.jpeg&w=3840&q=75)