غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان11 روز تک جاری خو نریزی کے بعد جنگ بندی کے عمل کاآغاز ہوگیاہے۔ حماس نے بھی اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تصدیق کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے معاہدے پرعمل درآمد مقامی وقت کے مطابق عمل جمعے کی صبح 2 بجے ہوا۔ جنگ بندی کے اعلان کے بعد غزہ میں جشن منایا گیا۔فلسطینیوں نے کاروں کے ہارن بجائے اور چند ہوائی فائر بھی کیے گئے جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے پر خوش ہجوم سڑکوں پر نکل آیا۔غزہ میں 11دن سے جاری اسرائیلی حملوں کے دوران 232 فلسطینی شہید اور 1900 سے زائد زخمی ہوئے، شہداء میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔حملوں میں 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کے گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے۔ حماس کے حملوں میں 12 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
تل ابیب کے مقامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی کی منظوری دی گئی ہے۔ حماس نےبھی جنگ بندی پرآمادگی ظاہرکردی، اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی سکیورٹی کابینہ نے گیارہ روزہ فوجی کارروائی کو فوراً روکنے کے لیے یکطرفہ جنگ بندی کی منظوری دی تھی۔
غیرملکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ اسرائیل امریکہ کےدباؤپرجنگ بندی پرمجبورہوا،اقوام متحدہ نےبھی اسرائیل سےجنگ بندی کی اپیل کی تھی ۔ حماس کا غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ فتح کااعلان،اے ایف پی کے مطابق حماس کے ایک سینئر رہنما خلیل الحیا نے اسرائیل کے ساتھ لڑائی میں سیزفائرکوفتح قراردیا ۔ حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیا نے خوشی منانے کے لیے سڑکوں پر جمع ہزاروں فلسطینیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ فتح کی خوشی ہے۔ انہوں نے اسرائیلی فضائی حملوں سے تباہ شدہ مکانات کی تعمیر نو کا بھی وعدہ کیا۔ حماس نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد کو ختم کرے اور نقصانات کاازالہ کرے۔
ادھر اسرائیلی ریڈیو اسٹیشنز جو مسلسل خبریں اور تبصرے نشر کررہے تھے وہ دوبارہ موسیقی اور گانے بجانے شروع ہوگئے۔تاہم دونوں فریقین کا کہنا تھا کہ وہ دوسرے فریق کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ردِ عمل کے لیے تیار ہیں۔
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے حماس اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے لیے مصر نے اہم کردار ادا کیا۔صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں، اسرائیلی اور فلسطینی دونوں کو امن سے رہنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت کرنے کا حقیقی موقع ہے۔11روزہ جنگ سےغزہ میں بڑی تباہی ہوئی، غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
پاکستان نے اسرائیل اور حماس کی جانب سے جنگ بندی کے اعلان پر خیر مقدم کیا ہے۔وزیر خا رجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ اجتماعی اقدام کی طاقت ہے۔ یہ ہر شخص اور ہر قوم کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بیت المقدس میں پابندیاں عائد کرنے اور ماہِ رمضان کے دوران اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں دھاوا بولنے کے بعد 10 مئی کو اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 3 گھنٹے قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 7 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 6 گھنٹے قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 4 گھنٹے قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- ایک دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل



