نئی دہلی: بھارت کی ریاستی حکومت نے طالب علموں کو اسمارٹ فون کی خریداری کے لیے رقم دینے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تریپورہ کی حکومت نے ڈگری کالج اور دو جامعات سمیت چالیس تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 15 ہزار سے زائد فائنل ایئر کے طلبہ کو اسمارٹ فون فنڈ دینے کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے 22 سرکاری ڈگری کالجز، دو جامعات اور چالیس تعلیمی اداروں کے 15 ہزار سے زائد طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے فی کس پانچ ہزار روپے رقم فراہم کی جائے گی۔
ریاستی وزیر تعلیم رتن لال ناتھ نے بتایا کہ ’بی جے پی نے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کے لیے طالب علموں کو اسمارٹ فون خریدنے میں مدد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’وزیراعلیٰ اسکیم کے تحت منتخب کالجز، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں کو فنڈز دیں گے، ہر بچے کے حصے میں پانچ ہزار روپے آئیں گے جس کی مدد سے وہ اسمارٹ فون خرید کر اپنی پڑھائی میں مدد حاصل کرسکتا ہے‘۔
رتن لال ناتھ نے بتایا کہ یہ اسکیم گزشتہ سال شروع کی گئی تھی اور اب تک 7274 طلبہ کو اسمارٹ فون خریدنے کے لیے 3 کروڑ 67 لاکھ روپے کے فنڈز دیے جاچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسکیم کے بجٹ کو بڑھا کر 7 کروڑ پچاس لاکھ تک کردیا ہے۔
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 2 گھنٹے قبل

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- ایک دن قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 2 گھنٹے قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- ایک دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- ایک دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- ایک دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 44 منٹ قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 2 دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 دن قبل



