کراچی: چار دن قبل شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ غنا علی نے امیر شخص سے دوسری شادی کی افواہوں کے بعد تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق غنا علی نے 16 مئی کو انسٹاگرام اور فیس بک پر عروسی لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ’نئی زندگی‘ کے آغاز سے متعلق بتایا تھا، جس کے بعد جلد ہی ان کی شادی کی دوسری تصاویر بھی وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر غنا علی اور ان کے شوہر تصاویر کے ساتھ یہ دعوے بھی کیے گئے کہ اداکارہ نے امیر شخص سے دوسری شادی کی۔

متعدد سوشل میڈیا پیجز اور شوبز ویب سائٹس کی خبروں میں سوشل میڈیا پر کمنٹس کرنے والے افراد کی پوسٹس کو بنیاد بنا کر بتایا گیا کہ غنا علی نے کراچی کے ایک امیر ترین شخص سے دوسری شادی کی ۔
ایک شوبز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں سوشل میڈیا پوسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا غنا علی نے کراچی کے عمیر نامی امیر شخص سے شادی کی، جس کی پہلے سے ہی شادی ہوئی ہے اور انہیں ایک بچہ بھی ہے۔مذکورہ رپورٹ میں غنا علی کے شوہر کی مبینہ طور پر پہلی بیوی اور بچے کے ساتھ تصاویر بھی دی گئیں۔
متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے بھی اپنی پوسٹس میں دعویٰ کیا کہ غنا علی نے پیسوں کی خاطر امیر شخص عمیر سے شادی کی، جو پہلے سے ہی شادی شدہ اور بچے کے والد ہیں۔ کئی صارفین نے اداکارہ کے شوہر کو ’زائد العمر اور زائد الوزن‘ بھی قرار دیا۔

تاہم اداکارہ نے پیسوں کی لالچ میں شادی شدہ اور بچے کے والد سے دوسری شادی کرنے کی خبروں پر کوئی جواب نہیں دیا، البتہ انہوں نے شوہر کے ساتھ شادی کی وائرل ہونے والی تصاویر کو شیئر کیا مگر انہوں نے شوہر کا تعارف نہیں کروایا۔
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- 40 minutes ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- 2 hours ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- a day ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- a day ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- a day ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- a day ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- a day ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 days ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 2 days ago




