Advertisement
پاکستان

وزیراعظم اور چینی وزیراعظم کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے کےعزم کااعادہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور چینی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے اورمزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 21st 2021, 6:37 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 70برس پورے ہونے کے موقع پر ٹیلی فون پر بات چیت  کی،دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ   کیا۔ اس دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سال 2021ء پاک چین تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کا خصوصی موقع ہے۔ اس موقع پر پاک  چین سفارتی،دوطرفہ تعلقات اورویکسین کے تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

  اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے  کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے پاک چین تعاون پر روشنی ڈالی گئی، وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی فراہمی میں تعاون پر چین کی تعریف کی ۔  وزیراعظم  کا کہنا تھا کہ این آئی ایچ میں ویکسین کی تیاری کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستانی کوششوں کومستحکم کرے گی۔  وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی ادارہ صحت میں عالمی وبا کورونا ویکسین کی تیاری میں سہولت فراہم کرنے پر چین کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

 وزیراعظم عمران خان  نے  چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک) سے متعلق کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک پٹی ایک شاہراہ کے اقدام کا اہم منصوبہ ہے جس سے معاشی سرگرمیوں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں جبکہ دوطرفہ اور علاقائی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم نے مریخ پر چین کے خلائی جہاز کے کامیابی سے اترنے پر بھی چینی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ چین کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دسترس کا مظہر ہے۔  دونوں وزرائے اعظم نے پاک چین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا ‏اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 5 hours ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 4 hours ago
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 2 days ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 6 hours ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 7 hours ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 4 hours ago
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 2 days ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • a day ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • a day ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 5 hours ago
Advertisement