Advertisement

پی ایس ایل 6: پی سی بی کو بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کرانے کی منظوری مل گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر May 21st 2021, 6:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے شائقین کے لیے خوشخبری آگئی ،   چیئرمین پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ ابوظہبی میں ایونٹ کے انعقاد کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہو گئی ہیں،جس پر ہم بہت خوش اور  مکمل طور پر تیار ہیں، فرنچائز مالکان ایونٹ کے انعقاد سے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ اب وقت بہت کم ہے اور تیاریاں ابھی باقی ہیں تو تاریخ میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ آج ہونے والے اجلاس میں لیگ کے بقیہ20 میچز کیلئے شیڈول اور کورونا پروٹوکول کو حتمی شکل دی جائے گی۔  ان کاکہنا تھا کہ ہم متحدہ عرب امارات کی حکومت، ان کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور ابوظہبی اسپورٹس کونسل کے مشکور ہیں۔

دوسری جانب ابوظہبی کرکٹ نے بھی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے بقیہ میچز کی میزبانی کا باضابطہ اعلان کردیا۔ پی ایس ایل کے بقیہ میچز جون میں ابوظہبی میں منعقد کیے جائیں گے۔

واضح رہے اس سے قبل کورونا ائرس کے سبب پی ایس ایل 6 کے میچز ملتوی کئے گئے تھے۔ تاحال ٹورنامنٹ میں 14 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس کے بعد اس وقت کراچی کنگز اور پشاور زلمی پانچ پانچ میچ کھیلنے کے بعد چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے بھی چار چار میچ کھیلنے کے بعد چھ چھ پوائنٹس ہیں اور ان کی بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

Advertisement
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 5 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 3 hours ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • a day ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 4 hours ago
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • a day ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 4 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 2 days ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • a day ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 hours ago
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 2 days ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 3 hours ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • a day ago
Advertisement