Advertisement
تجارت

ایمیزون کےبانی جیف بزوس کا 27 برس بعد عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ

ویب ڈیسک : دنیا کے امیر ترین آدمی اور مشہور آن لائن کمپنی ایمیزون کے بانی جیف بزوس نے 27 برس بعد عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 4th 2021, 7:53 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق  دنیا کے  امیر ترین  آدمی اور ایمیزون کمپنی  کے بانی ' جیف بیزوس'  رواں برس  کمپنی کے    سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ جیف بیزوس 27سال قبل کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک سی ای او کے عہدے پر فائز  رہے۔ اس فیصلے کے بعد جیف بیزوس ایمیزون کے ایگزیکٹیو چیئرمین بن جائیں گے  جبکہ  ایمیزون کے ویب سروسز چیف '   اینڈی جیسی '  سی ای او کی جگہ لے لیں گے۔

 57 سالہ جیف بیزوس نے اپنے ملازمین کو لکھے گئے خط میں  کہا  کہ" یہ سفر 27 سال پہلے شروع ہوا تھا۔ ایمیزون صرف ایک خیال تھا اور اس کا کوئی نام نہیں تھا۔ اس وقت مجھ سے اکثر سوال کیا جاتا تھا ، 'انٹرنیٹ کیا ہے؟۔۔آج  ہم 1.3 ملین باصلاحیت لوگوں کو ملازمت دیتے ہیں ، لاکھوں صارفین اور کاروباری اداروں کی خدمت کرتے ہیں ، اور ان کی کمپنی  کا شمار  دنیا کی کامیاب کمپنیوں میں ہوتاہے۔انہوں نے  کہا کہ وہ اب دیگر اہم معاملات میں مصروف رہیں گے  تاہم یہ ریٹائرمنٹ   کے بارے میں نہیں ہے۔''

رواں سال کورونا  وبا کے دوران بھی ایمیزون نے ریکارڈ کاروبار کیا اور گزشتہ سال کے مقابلے میں دوگنا منافع حاصل کیا۔ کمپنی  ایک سہ ماہی میں 100 ارب ڈالر سے زیادہ آمدنی حاصل کرچکی ہے۔

یہ کہا جارہاہے کہ ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اب کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دینا چاہتے ہیں اسی لیے اس عہدے سے سبکدوش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ  جیف بیزوس کی ملکیت اور اثاثوں کی مجموعی مالیت تقریبا ًدو سو ارب ڈالر ہے اور فی الوقت وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ بیزوس نے 1995 میں   ایمیزون کو ایک آن لائن کتابوں کی دکان کی حیثیت سے قائم کیا تھا اور اور پھر اسے ایک بے مثال کمپنی میں بدل ڈالا جو آج  ہر چھوٹی سے بڑی چیز فروخت کرتی ہے۔  

Advertisement
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک دن قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 6 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 2 گھنٹے قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 7 گھنٹے قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 6 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 7 گھنٹے قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
Advertisement