Advertisement
پاکستان

ڈاکٹر فیصل سلطان نے سائنوفارم ویکسین کوموثراور قابل بھروسہ قرار دیدیا

اسلام آباد : معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کاکہنا ہے کہ سائنوفارم ایک موثر اور قابِل بھروسہ ویکسین ہے جس کی افادیت 86 سے 89 فیصد بتائی جاتی ہے جو اچھی شرح ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 years ago پر Feb 4th 2021, 6:19 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق    معاون خصوصی برائے صحت  ڈاکٹر فیصل سلطان نے  اسلام آباد میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے  کہا تھا  کہ ویکسین کورونا سے بچاؤ کیلئے اہم قدم ہے ، ہماری آبادی 22 کروڑ ہے جس میں سے 10 کروڑ افراد ویکسین لگوانے کے اہل ہیں کیونکہ دنیا بھر میں یہ ویکسین 18 سال کی عمر سے زائد کے افراد کو لگائی جاتی ہیں۔ کل وزیراعظم نے علامتی طور پر اسلام آباد کے ایک بڑے ہسپتال کے ڈاکٹر کو اپنے سامنے ویکسین لگوائی جس کے بعد آج ملک کے تمام صوبوں اور وفاقی اکائیوں میں وہاں کی قیادت کے سامنے اس مہم کا باقاعد آغاز ہوگیا ہے۔

 ڈاکٹر فیصل سلطان نے سائنو فارم ویکسین  کے بارے میں  کہا کہ یہ اچھی  اورمناسب  ویکسین ہے جس سے ہیلتھ کیئر ورکرز کو کورونا وائرس کی بیماری سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ اس ویکسین کو چین کے علاوہ مصر اور ہنگری میں بھی اجازت مل چکی ہے، متحدہ عرب امارات میں اس کا تحقیقی ٹرائل ہوا تو اس میں اس کی افادیت 86 فیصد بتائی گئی۔ ان کاکہنا تھا کہ مختلف کمپنیوں سے رابطےمیں ہیں ،   30 جون سے پہلے 17 ملین کورونا ویکسین کی خوراکیں ہمیں مل جائیں گی۔ ہماری خواہش ہے کہ اس سال کے آخر تک  زیادہ سے زیادہ  لوگوں کو ویکسین پہنچا دیں۔

02نومبر کو  وزیر اعظم  عمران خان نے  ویکسی  نیشن مہم کاباقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کہا  تھا کہ صوبوں میں منصفانہ طریقے سے ویکسین تقسیم ہورہی ہے، نیز ہیلتھ ورکرز کے لیے ویکسین لگوانا زیادہ ضروری ہے،ماسک پہننے اور ایس او پیز پر عمل کرنے سے کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگا۔

خیال رہے کہ  ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان  نے ملک میں بڑے پیمانے پر استعمال کے لئے تین کورونا وائرس ویکسینز کی منظوری دے دی ہوئی ہے۔ ویکسینز میں روسی اسپتنک 5 ، آکسفورڈ – آسٹرا زینیکا اور چین کی سائنوفارم شامل ہیں۔ ایک  روز قبل چین سے کورونا ویکسین لانے والا خصوصی طیارہ اسلام آباد پہنچا تھا۔ چین کی جانب سے پاکستان کو  کورونا ویکسین سائنوفارم کی 5 لاکھ ڈوزز تحفے میں دی  گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ‌ اب تک کورونا کے5لاکھ 49ہزار032کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں  جبکہ  اموات کی مجموعی تعداد11 ہزار802ہوگئی ہے،  ملک بھر میں مہم کا باقاعدہ آغاز آج سے کیا گیا ہے  جس میں  پہلے مرحلے میں ہیلتھ ورکرزکو ویکسین لگائی جائے گی ۔ دوسرے مرحلے میں ساٹھ سال یا اس سے بڑی عمر کے  جبکہ  تیسرے مرحلے میں اٹھارہ سال اور اس سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین فراہم کی جائے گی۔  ویکسین کی فراہمی کے قومی ادارے (ای پی آئی) کے حکام کا کہنا ہے کہ 60 سال اور اسے بڑی عمر کے افراد کا ڈیٹا شہریوں کی رجسٹریشن کے قومی ادارے نادرا سے حاصل کر لیا گیا ہے۔ کورونا ویکسین کی رجسٹریشن اور اس کے انتظام کی نگرانی کے لیے این سی او سی کی جانب سے آن لائن پورٹل نیشنل ایمونیزیشن مینجمنٹ سسٹم (این آئی ایم ایس) بنایا گیا ہے۔  شناختی کارڈ نمبر اپنے موبائل فون سے 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔ رجسٹریشن کے لیے این آئی ایم ایس کی ویب سائٹ کا استعمال بھی کیا جا سکے گا۔

Advertisement
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 5 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 6 گھنٹے قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • ایک گھنٹہ قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 6 گھنٹے قبل
مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے

  • 2 دن قبل
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • ایک دن قبل
پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

  • ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا

  • ایک دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 6 گھنٹے قبل
Advertisement