اسلام آباد: اسلام آبادہائیکورٹ نے مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں سابق صدر آصف زرداری کی مستقل ضمانت منظور کرلی اور نیب کو سابق صدر کی گرفتار ی سے روک دیا ۔

اسلام آبادہائیکورٹ میں 8 اعشاریہ 3 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ہم صرف میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت کی درخواست پر دلائل دیں گے،بنیادی طورپر ہماری درخواست ضمانت میڈیکل گراؤنڈ پر ہے، فاروق ایچ نائیک نے کہاکہ ایک سال میں ایک دفعہ بھی آصف زرداری نہیں بلایاگیا۔مجھے یاد ہے کہ کیس انکوائری سٹیج پر ہے۔
عدالت نے نیب پراسیکوٹر سے استفسار کیا کہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق آپکا کوئی اعتراض ہے؟ میڈیکل بورڈ کی رائے کو آپ فیک تو نہیں کہہ رہے، جیسے پہلے لوگ کہہ رہے تھے، قانون یہ ہے کہ جس کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے ٹھیک ہونے پر اسے آنا ہوتا ہے، اگر پہلے کیس میں چارج ثابت نہیں ہوا تو اس میں چارج ثابت نہیں ہوگی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے طبی بنیادوں پر آصف زرداری کی درخواست ضمانت منظورکرلی اورنیب کوآصف زرداری کی گرفتاری سے روک دیا۔

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 5 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 5 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 5 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 5 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 4 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- an hour ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago








