Advertisement
ٹیکنالوجی

ٹیلی گرام کا صارفین کیلئے نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان

میسجنگ ایپ ٹیلی گرام نے صارفین کیلئے بے شمار نئے فیچرز کا اضافہ کردیاہے جو چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوجائیں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 30th 2021, 9:30 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبرساں ادارے کے مطابق  میسجنگ ایپلی کیشن  ٹیلی گرام نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔ٹیلی گرام کیجانب سے  ایک بلاگ میں تمام نئے فیچرز کی تفصیلات بتائی گئی ہیں، جن میں وائس چیٹ میں ویڈیو سپورٹ، پیمنٹس 2.0، شیڈولنگ وائس چیٹس، وائس چیٹس کے لیے منی پروفائلز، نیا ویب ورژن اور دیگر فیچرز شامل ہیں۔ یہ فیچر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔

وائس  چیٹ میں ویڈیو کانفرنسنگ سپورٹ سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ میسجنگ ایپ مائیکرو سافٹ ٹیمز، زوم اور گوگل میٹ کو ٹکر دینے کی کوشش کررہی ہے۔

ٹیلی گرام اب گروپس اور چینلز کے ایڈمنز کو وائس چیٹس شیڈول کرنے کی سہولت بھی فراہم کرنے جار ہی ہے۔ شیڈول وائس چیٹ پر رنگا رنگ کاؤنٹ ڈاؤن دکھایا جائے گا اس کے علاوہ  صارفین کے پاس آپشن ہوگا کہ وہ  واٹس چیٹ شروع ہونے پر ایک نوٹیفکیشن موصول کرسکیں گے۔

ٹیلی گرام کیجانب سے صارفین کیلئے " منی پروفائلز"  کے ذریعے یہ جاننا بھی آسان بنایا جارہا ہے کہ وہ کس سے وائس چیٹ کررہے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کے ذریعے صارفین پروفائل پکچرز اور بائیو کو وائس چیٹ ونڈو سے نکلے بغیر دیکھ سکیں گے۔

اسی طرح ایک اور اپ ڈیٹ " پیمنٹ 2.0 " بھی اہم ہے، اس اپ ڈیٹ کے ذریعے کسی بھی چیٹ میں کریڈٹ کارڈ سے ادائیگیوں کے لیے سپورٹ فراہم کی جائے گی۔جس کیلئے  8 تھرڈ پارٹی پیمنٹ سروسز کو ٹیلی گرام میں ایڈ کیا جارہا ہے۔اور  صارفین کو ٹیلی گرام میں خریداری کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

ٹیلی گرام نے 2 ویب ایپس کا اضافہ بھی کیا ہے جس میں مختلف فیچرز میسر ہونگے  جیسے کہ اینی میٹڈ اسٹیکرز، ڈارک موڈ، چیٹ فولڈز اور دیگر موجود ہوں گے۔

دوسرے  فیچرز میں چیٹ میں تصاویر اور ویڈیوز کو انگلیوں سے زوم کیا جا سکے گا، جبکہ آئی او ایس میں ویڈیو کو 15 منٹ فاسٹ فارورڈ اور ریوائنڈ بھی کیا جاسکے گا۔جبکہ  اینڈرائیڈ میں اسکرین کو دائیں یا بائیں سائیڈ کو دبا کر رکھ کر ایسا کیا جاسکے گا اور 10 سیکنڈ فارورڈ یا ریوائنڈ کیا جاسکے گا۔

Advertisement
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 2 دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 2 دن قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 2 دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • ایک دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 2 دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 21 گھنٹے قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 2 دن قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 3 دن قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • ایک دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • ایک دن قبل
Advertisement