Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کاسعودیہ میں پاکستانی سفارتخانے سے متعلق شکایات پر انکوائری کا حکم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانہ نے اوورسیز کاخیال نہیں رکھا ، محنت کش مزدوروں کی مدد کے بجائے ان سے پیسے لیے گئے ۔ وزیراعظم نے سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے سے متعلق شکایات پر انکوائری کا حکم دے دیا ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 30th 2021, 4:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اس ملک کی معیشت کو بچا کر رکھا ہے، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے سفارتخانے ان محنت کش لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کر رہے ہیں ، 'یہ بہت خاص لوگ ہیں، انہیں ہم یہاں نوکریاں نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے یہ اپنے اہل  خانہ سے دور رہ کر کام کرنے پر مجبور ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ سفارتخانوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی بنیادی ذمہ داری بیرون ملک رہنے والے مزدور طبقوں کا خیال رکھنا ہے، معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی مزدوروں کی جو خدمت کرنی تھیں وہ نہیں کیں'۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے  کے زیادہ سے زیادہ عملے کو واپس بلا رہا ہوں اور انکوائری کے نتائج پر جو جو ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان  نے  کہا کہ90 لاکھ پاکستانی ملک سے باہر رہتے ہیں جس کا ایک حصہ بھی ہم روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی طرف لے آئے تو یہ اعداد و شمار میں تبدیلی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ یہ رہا ہے کہ کسی نے برآمدات کو بڑھانے کی کوشش نہیں کی  جو پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ رہی ہے۔ہماری شرح نمو اس لیے رکتی تھی کیونکہ برآمدات میں کمی کی وجہ سے ڈالروں کی کمی ہوتی تھی اور یہ بہت بڑا المیہ رہا ہے کہ ہم میں سے  کسی نے طویل المدتی منصوبہ بندی نہیں کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ہم اپنی برآمدات نہیں بڑھاتے ہمارے پاس اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا آپشن ہے۔پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کسی نے زور نہیں لگایا، ایکسپورٹ نہ بڑھنے اور ڈالر کی کمی کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا تھا، برآمدات کو درآمدات سے بہتر کرنا معاشی ترقی کیلئے ضروری ہے، ہمارے بینکوں کو چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کی عادت نہیں۔انہیں  چھوٹے لوگوں کو قرض دینے کے لیے اپنے اسٹاف کی تربیت کرنا ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے سال ریکارڈ ترسیلات زر آئی ہیں، تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی صورت میں روپے کی قدر میں کمی آتی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم سے کم رکھنا ضروری ہے، تعمیراتی شعبے کی بہتری کیلئے بینکوں کا کردار قابل ستائش ہے، روپے کی قیمت میں استحکام نہیں ہوتا تو سرمایہ کاری پر اثر پڑتا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے روشن اپنی کار اور سماجی خدمت کے دو نئے پروڈکٹس کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا  بھی اظہار کیا۔  

روشن اپنی کار کے تحت روشن ڈیجیٹل کارڈ رکھنے والے انتہائی مناسب شرح سود پرپر کشش مراعات کے ذریعے کار کی خریداری کیلئے سرمایہ حاصل کر سکتے ہیں اور روشن سماجی خدمت کے تحت وہ حکومت کے سنگ میل پروگرام احساس کیلئے براہ راست اپنے عطیات اور زکوۃ دے سکتے ہیں۔

Advertisement
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • 8 گھنٹے قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • 11 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • 7 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 2 دن قبل
پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • ایک دن قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • 9 گھنٹے قبل
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 2 دن قبل
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18  جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی

  • ایک دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement