Advertisement

میانمارمیں فوجی بغاوت، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

نیویارک :میانمار کی فوجی بغاوت کے بعدسلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 3rd 2021, 2:43 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کا  اجلاس ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقد ہوگا ۔ میانمار کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سوئس سفارتکار  کرسٹین شرنر  اجلاس میں حالیہ پیشرفت  کے بارے میں  کونسل کو آگاہ کریں گے ۔  امریکی صدر جو بائیڈن نے شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے جمہوریت کی بحالی پر زور دیا اور دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دے دی ، جبکہ برطانیہ نے سیاسی رہنماؤں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔  برطانیہ کے لئے اقوام متحدہ کی مندوب کا کہنا ہے  کہ ہمیں امید ہے کہ اس معاملے پر تعمیری بحث مباحثہ  ہوگا۔ برطانیہ میں اقوام متحدہ کے سفیر باربرا ووڈورڈ نے نامہ نگاروں کو بتایا  کہ سلامتی   کونسل،  ووٹ میں عوام کی مرضی کے احترام اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کی رہائی کے ساتھ  بہت سے اقدامات پر غور کرے گی۔

دوسری جانب میانمار کی فوج نے بڑے پیمانے پر کابینہ  میں ردوبدل کا اعلان کردیا ،  کابینہ میں ردوبدل کے تحت 11 وزارتوں کے لئے نئے مرکزی وزراء کا تقرر کیا گیا ،فوج کے جاری بیان میں  24 نائب وزراء کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔فوج کے بیان کے مطابق  چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے جج ، ریاستی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اور ججوں کو عہدے پر رہنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اینٹی کرپشن کمیشن کے ممبران ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اور میانمار نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے ممبر بھی اپنے عہدے پر رہیں گے۔میانمار کے بینک اور انٹرنیٹ  سروسزبھی بحال کردیے گئے ہیں ۔

خیال  رہے کہ میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر کے آنگ سان سوچی سمیت متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیاتھا۔ میانمار میں انتخابات کے بعد سویلین حکومت اور فوج کے مابین کشیدگی پیدا ہوگئی تھی جس کے بعد فوج نے بغاوت کرتے ہوئے ملک کا کنٹرول سنبھالا۔ فوج نے  جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں ایک سال کیلئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔ایک بیان میں فوج کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ اگر گزشتہ سال ہونے والے الیکشن کے ووٹ فراڈ کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تومیانمار کا کنٹرول فوج سنبھال لے گی۔

Advertisement
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی

  • 2 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 5 گھنٹے قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • ایک دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • ایک گھنٹہ قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • ایک دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 5 گھنٹے قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 5 گھنٹے قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
Advertisement