ڈینیئل پرل قتل کیس : سپریم کورٹ کا احمدعمر اور دیگرکو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم
اسلام آباد : سپریم کورٹ نے ڈینیئل پرل قتل کیس میں احمد عمر شیخ اور دیگر کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ڈینیئل پرل قتل کے ملزمان کی رہائی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ ، جسٹس منیب اخترپر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی ۔ سپریم کورٹ نے سندھ ہائی کورٹ کے زیرحراست افراد کی رہائی کا فیصلہ معطل کرنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے احمد عمر شیخ اور دیگر کو ڈیتھ سیل سے فوری نکالنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ کیس میں تمام زیر حراست افراد دو دن تک عام بیرک میں رکھا جائے ۔ دو دن بعد احمد عمر اور دیگر کو سرکاری ریسٹ ہاوس میں رکھا جائے، جبکہ سرکاری ریسٹ ہاؤس میں اہلخانہ صبح 8 سے شام 5 بجے تک ساتھ رہ سکیں گے۔
دوران سماعت اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ احمد عمر شیخ عام ملزم نہیں، دہشت گردوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ احمد عمر شیخ کا دہشت گردوں کے ساتھ تعلق ثابت کریں ، احمد عمر شیخ 18 سال سے جیل میں ہے، الزام تو اغوا کا تھا ، قتل کی ویڈیو میں بھی چہرہ واضح نہیں، دہشت گردی کے الزام پر کیا کارروائی ہوئی؟ ۔ ہر کیس کی ایک تاریخ ہو تی ہےاور اس مقدمہ کی تاریخ کا ہمیں نہیں معلوم ،کیا مرکزی ملزم پاکستانی شہری ہے یا غیر ملکی؟کسی کو حراست میں رکھنے کا مطلب ہے نوٹرائل ۔
اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول اور مچھ دنیا میں کہیں نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے کہا کہ جن کارروائیوں کا ذکر کیا ان سے احمد عمر شیخ کا تعلق کیسے جڑتا ہے ؟ جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کل تک آپ کا اعتراض تھا کہ ہائیکورٹ نے وفاق کو نہیں سنا۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ میرا اصل اعتراض نوٹس والا ہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ میں وفاقی حکومت کی نمائندگی نہیں تھی، جسٹس منیب اختر نے کہاکہ کیا سندھ حکومت نے ہائی کورٹ میں وفاق کو نوٹس نہ ہونے پر اعتراض کیا تھا؟،ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہاکہ ہائی کورٹ میں وفاق کی نمائندگی نہ ہونے کا اعتراض نہیں اٹھایا۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی میں ایک دن کی توسیع کی تھی ۔عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر کے سندھ ہائیکورٹ سے مقدمے کا تمام ریکارڈ طلب کیا تھا۔
30 جنوری کو سپریم کورٹ نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم احمد عمرشیخ کی رہائی کیخلاف سندھ حکومت کی اپیل یکم فروری کو سماعت کے لیے مقرر کی تھی ۔
29جنوری کو سندھ حکومت نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزمان کو بری کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کرکے اسے فوری سماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔
28خیال رہے کہ جنوری کو جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سندھ حکومت کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے مختصر فیصلہ میں احمد عمرشیخ کو بری کرنے کاحکم دیا تھا ۔
اس سے قبل سپریم کورٹ میں ڈینئل پرل کے قتل کیس کے ملزمان کی سزائیں مکمل ہونے کے باوجود انہیں انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے فورتھ شیڈیول کے تحت حراست میں رکھے جانے سے متعلق مقدمہ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومت سندھ کی اپیلوں کی سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ملزمان کو جاری کئے گئے رہائی کے حکم کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کی تھی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل اورچاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد کو نوٹسز جاری کیے تھے۔
اپریل2020 میں سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے مقدمے میں مرکزی ملزم احمد عمر سعید شیخ کی سزائے موت ختم کرتے ہوئے انھیں اغوا کے جرم میں دی گئی سات برس قید کی سزا برقرار رکھی تھی۔جبکہ عدالت نے دیگر تین ملزمان کو بری کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم بھی جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی صحافی ڈینئل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغواء کے بعد قتل کردیاگیا تھا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15جولائی 2002کو امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے قتل کے حوالے سے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے احمد عمر سعید شیخ کو سزائے موت جبکہ سلمان ثاقب، شیخ عادل اور فہد نسیم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
- a day ago

وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بحرینی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، مشرق وسطیٰ اور خطے کی صورتحال پر گفتگو
- 2 days ago

پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منا رہی ہے
- a day ago

10 دن کا دیاگیا وقت ختم ہو رہا ہے، معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی،ٹرمپ کی دھمکی
- 2 days ago

مسافر بسوں کو 1 لاکھ اور منی بس و ویگنوں کو 40 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جارہی ہے،شہباز شریف
- a day ago

ایران میں گرنے والے جہاز کے دوسرے پائلٹ کو بھی ریسکیو کر لیا گیا ہے،ٹرمپ کا دعویٰ
- a day ago

صدر مملکت اور وزیر اعظم کی پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد
- a day ago

امن کے بغیر ترقی و خوشحالی ممکن نہیں ، حکومت دیرپا امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے، سہیل آفریدی
- 19 hours ago

منگل کو ایران میں بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں کا دن ہوگا،ٹرمپ کی دھمکی
- 19 hours ago

آپریشن غضب للحق کے دوران 796 شدت پسند ہلاک جبکہ 1043 سے زائد زخمی ہوئے، عطاء تارڑ
- 20 hours ago

وزیر داخلہ محسن نقوی کی رائیونڈ عالمی تبلیغی مرکز آمد، بھارت اور بنگلہ دیش سےآئے اکابرین سے ملاقات
- 21 hours ago

خیبرپختونخوا: حالیہ بارشوں سے45 افراد جاںبحق اور 442 گھروںکو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے
- 21 hours ago









