ریڈمی نے گیمنگ فونز کی مارکیٹ میں پہلا قدم ریڈمی کے 40 گیمنگ ایڈیشن کے ذریعے رکھ دیا ہے۔

کے 40 گیمنگ ایڈیشن وہ تمام تر خصوصیات کا حامل ہے جو کسی اچچھے گیمنگ اسمارٹ فون میں موجود ہوتی ہیں ۔اس میں 120 ہرٹز اسکرین ڈسپلے، 480 ہرٹز سیمپلنگ ریٹ، فزیکل شولڈر ٹریگرز اور 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے جو فل چارج پر ایک دن تک آرام سے کام کرسکتی ہے۔
کے 40 گیمنگ ایڈیشن میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس کے ساتھ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ، ڈی سی آئی پی 3 کوریج اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ موجود ہے۔اس میں میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 1200 پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 6، 8 اور 12 جی بی ریم جبکہ 128 اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں۔

گیم کھیلتے وقت فون کو گرم ہونے سے بچانے کیلئے گرافین، گریفائٹ اور ویپر چیمبر کی مدد لی گئی ہے لیکن اس میں کوئی بلٹ ان فین موجود نہیں ہے۔
5000ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 67 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ موجود ہے، جس سے فون کی میٹری صرف 42 منٹ میں مکمل چارج ہوجاتی ہے۔
فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ موجود ہے جس میں مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔ڈیوائس میں جے بی ایل ٹیونڈ اسٹیریو اسپیکرز موجود ہیں۔اسی طرح ہائی ریزولوشن آدیو اور ڈولبی ایٹموس سپورٹ بھی فون کا حصہ ہے۔

ریڈمی کا کے 40 گیمنگ ایڈیشن فون اپریل کے آخر میں صرف چین میں صارفین کو دستیاب ہوگا۔
جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 1999 یوآن میں مل سکے گا۔اسی طرح 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2199 یوآن ، 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 2399 یوآن اور 12 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2699 یوآن میں دستیاب ہوگا۔
ریڈمی کی جانب سے ایک خاص " بروس لی" اسپیشل ایڈیشن بھی پیش کیا جائے گا جس میں 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔جبکہ " بروس لی" اسپیشل ایڈیشن ماڈل کی قیمت اور دستیابی کی تاریخ کا فی الحال کمپنی کی جانب سے اعلان نہیں کیا گیا۔


کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 2 days ago

پاک فوج کے خلاف مبینہ بیان بازی، عدالت نے مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کو طلب کر لیا
- a day ago

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فلم ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 2 days ago

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 2 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 3 days ago
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 2 days ago

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 18 hours ago

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 2 days ago
ہندو انتہا پسند رہنما کا مشہور اداکارکو قتل کرنے پر 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 3 days ago
11واں کلر اینڈ کیم ایکسپو18 جولائ سے لاہور میں منعقد ہوگی
- 21 hours ago








