کراچی : بلدیہ چار نمبر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ،جس میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ چار نمبر میں فائرنگ ہوئی ہے،جس میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ریسکیو کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت،جمروز،نیاز علی اور حسنین علی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
ایس پی بلدیہ کا کہنا ہے کہ واقعہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں پیش آیا ہے ،پولیس پارٹی کرمنل کی گرفتاری کے کیے پہنچی تو فائرنگ ہوئی ہے۔ ملزمان تاحال فرار ہوگئے واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا ہے کہ فائرنگ پولیس اہلکاروں کی جانب سے کی گئی ، ہم بلدیہ 4 نمبر پر حلیم خرید رہے تھے کہ پولیس اہلکاروں نے ایک شخص کو گرفتار کرنا چاہا ، عوام نے پولیس موبائل سے مطلوبہ شخص کو نکالا جس کے بعد پولیس نے فائرنگ کردی۔ عینی شاہد نے مزید کہا ہے کہ پولیس نے ہوائی نہیں اسٹریٹ فائر کیے ، فائرنگ کرنے والے اہلکاروں میں ایک اہلکار نشے میں تھا۔
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 days ago
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 days ago
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 days ago
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 14 hours ago

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 days ago

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 days ago

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 14 hours ago
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 days ago
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 days ago

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 14 hours ago
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 days ago
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 14 hours ago




