اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی،چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے،چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا ہے، پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے میں سائنو فارم کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے ایک ہی دن میں 3 خصوصی طیارے کوویڈ 19 ویکسین لینے چین پہنچ گئے ہیں ۔ پی آئی اے کی تین خصوصی پروازیں کویڈ19 ویکسین لانے کے لئے بیجنگ پہنچیں ہیں ۔
خصوصی طیاروں پر ویکسین کی لوڈنگ کا کام شروع کردیا گیا ہے، تین بوئنگ 777 طیارے دس لاکھ ویکسین لے کر اتوار کو واپس پہنچیں گے ، ملک میں جاری کورونا کے بحران پر قابو پانے کیلئے ویکسین کی درآمد تیز کردی گئی ہے۔ کورونا کی ممکنہ تیسری اور مہلک لہر سے نمٹنے کیلئے تمام حکومتی اداروں نے کام تیز کردیا ہے۔
سی ای او پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ہر مشکل وقت میں پی آئی اے اپنی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہوتی آئی ہے۔ کورونا عالمی بحران ہے اس سے بچاو کیلئے مل کر اقدامات کرنے ہوں گے ، پی آئی اے اس سلسلے اپنا قومی کردار ادا کرتی رہے گی ۔
گزشتہ ماہ 17 مارچ کو کورونا وائرس کی تیسری کھیپ اسلام آباد پہنچی تھی، ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لے کر خصوصی طیارہ بیجنگ سے نورخان ایئربیس پہنچا تھا۔
قبل ازیں یکم فروری کو پاکستانی فضائیہ کا ایک خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ لے کر پاکستان واپس پہنچا تھا، پہلی ویکسین کی کھیپ کورونا وائرس کے خلاف لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو لگائی گئی جبکہ دوسری کھیپ میں کورونا ویکسین معمر افراد کیلئے مختص کی گئی تھی۔
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 12 گھنٹے قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 12 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 3 دن قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

