Advertisement

بھارت میں کورونا کی بیماری نے تباہی مچادی، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے

نئی دہلی : بھارت میں کورونا کی بیماری نے تباہی مچادی ہے، ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں ، آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں نے مزید مریض داخل کرنا بند کر دیئے۔ کورونا سے ہلاکتوں کی شرح خوفناک حد تک بلند ہو گئی ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 25th 2021, 1:14 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  بھارت میں کورونا کی بیماری نے سونامی کی صورت اختیار کر لی  ہے۔ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے ہیں  جبکہ  آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ہسپتالوں نے  مزید مریض داخل کرنا بند کر دیئے  ہیں  اور  طبی نظام مفلوج ہو گیا ۔ کئی ہسپتالوں نے ایس او ایس سگنل دے دیئے  ہیں ۔ چند گھنٹے استعمال کی آکسیجن باقی رہ گئی ۔بھارت میں  چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ کے تین لاکھ چھیالیس ہزار سات سو چھیاسی نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ۔ جو  یومیہ بنیادوں پر کیسز کا ورلڈ ریکارڈ ہے۔

بھارت کے تمام ہسپتالوں میں مریض راہداریوں اور صحن میں پڑے نظر آتے ہیں جن کے لیے بیڈز بھی دستیاب نہیں  ہیں ۔  شہری   سلنڈر اٹھائے  آکسیجن  کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں ۔شمشان گھاٹوں اور قبرستانوں کے مناظر دلخراش ہیں ۔ میت گاڑیوں کی قطاریں لگی ہیں اور ان کی آخری رسومات کے لیے جگہ نہیں مل رہی ۔

کورونا سے ہلاکتوں کی شرح خوفناک حد تک بلند ہو گئی ۔ دہلی میں ہر چار منٹ میں  کووڈ کا ایک مریض دم توڑ رہا ہے ۔ بھارتی حکومت نے آکسیجن کی ہنگامی فراہمی کے لیے ٹرینیں  چلادیں  جبکہ  سنگاپور سے ہنگامی درآمد   کے لیے فوجی طیارے بھجوائے گئے ہیں ۔ طبی نظام مفلوج ہونے کے بعد   عوام میں اشتعال بڑھ رہا ہے اور بھارت میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔

Advertisement
Advertisement