کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ والے شہروں میں لاک ڈاون کیاجائے گا ، این سی او سی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ والے شہروں میں لاک ڈاون کیاجائے گا۔ لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام متعلقہ حکام کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اسپتالوں کی صورتحال اور ایس او پیزپر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔اس اجلاس میں متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام نے این سی او سی کو بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ چین سے سائینو فارم ویکسین کی 5لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی۔ پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر آئے گا۔
این سی او سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کووڈ میں اضافے کی شرح تناسب کومدنظررکھتے ہوئے لاک ڈاون کا جائزہ لیا گیا، کورونا کی شدت میں مسلسل اضافہ والے شہروں میں لاک ڈاون کیاجائے گا، لاک ڈاؤن کا فیصلہ تمام متعلقہ حکام کی مشاورت سے کیا جائے گا، لاک ڈاؤن کا مقصد وبا کو قابواورایس او پیزپرعملدرآمد کرانا ہے۔
این سی اوسیکے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بازار، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ اورتعلیمی اداروں کی مکمل بندش کی تجاویز دیں گئیں ہیں ، صوبوں کی درخواست پر فوج، ایف سی اور رینجرز کی معاونت فراہم کی جائے گی۔17 مئی تک بروزہفتہ، اتوارصوبوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کی پابندی جاری رہے گی۔
این سی اوسی کا مزید کہنا ہے کہ 60 سال سے زائد عمرکے شہریوں کوواک ان کے ذریعے ویکسینشن کروانے کی اجازت دی گئی ہے، این سی اوسی کواسپتالوں کوآکسیجن سپلائی یقینی بنانےکےحوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ہے۔
کورونا کےبڑھتے کیسزکےباعث 6901 بستروں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ فورم کی جانب سےہیلتھ کئیرسہولیات کی فراہمی پراین ڈی ایم اے کی کاوشوں کوسراہا گیا ہے، این ڈی ایم اےکی جانب سےاب تک2811 آکسیجن بیڈزاور31 وینٹی لیٹرزفراہم کیے گئے ہیں ،این ڈی ایم اے نے 1196 آکسیجن سیلنڈرز، 500 بائی پیپ اور1504فنگرپلس آکسیمٹرزبھی فراہم کیے ہیں ۔

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- 15 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
- 5 دن قبل
78 معصوم بچوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سندھ حکومت کا بڑا اعلان
- 5 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 16 گھنٹے قبل
سوشل میڈیا انفلوئنسرنے 17 سال کی عمر میں نکاح کر لیا
- 4 دن قبل
پراسرار ہلاکت؟ ٹیوشن سینٹر کے واش روم سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 4 دن قبل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں پھر کمی، چاندی مہنگی
- 4 دن قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 3 دن قبل
مشہور اداکار 3 ماہ قید کی سزا کاٹیں گے
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- 15 گھنٹے قبل

.jpeg&w=3840&q=75)

