Advertisement
پاکستان

عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو مجبورا لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا : اسد عمر

اسلام آباد : وفاقی وزیر اور این سی اوسی سربراہ اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ عوام سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کریں گے تو مجبورا لاک ڈاؤن لگانا پڑے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 22nd 2021, 4:18 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے سربراہ اسدعمر نے  این سی اوسی اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ   این سی او سی میں کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے ، ملک میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین  ہوچکی ہے ، اس بار کورونا سے حفاظتی تدابیردیکھنے میں نہیں آرہیں، کوروناکی روک تھام کیلئے سنجیدگی کی ضرورت ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ  بڑے شہروں میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا، کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار سے بڑھ چکی ہے، مردان میں کل مثبت کیسز کی شرح 33 فیصداور لاہور میں 27 فیصدہے، 600 سے زائد مریض روزانہ اسپتال جا رہے ہیں۔

وفاقی وزیراسد عمرنے مزید کہاکہ  ساڑھے 4 ہزار سے زائد مریض آکسیجن پر ہیں، یہ تعداد کورونا کی پہلی لہر سے 30 فیصدزیادہ ہے، آکسیجن بنانے کی گنجائش لاتعداد نہیں ہے، بھارت میں 15 دن قبل 14 ہزار کیسز روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ ہورہے تھے،بھارت میں کورونا کی شرح میں اضافےکے باعث سفری پابندی عائد کردی ہے۔

اسد عمر نے مزید کہاکہ  کوششوں سے کورونا کے پھیلاؤ کو قدرے کچھ کم کیا ہےکچھ نئے فیصلے کیے ہیں، جمعہ سے نئی بندشوں کا آغاز کریں گے، ابھی بڑے شہر بند نہیں کررہے، چند دن کی گنجائش رہ گئی ہے ، کورونا کی وجہ سے بڑے بڑے شہر بند کرنا پڑیں گے، صوبوں کی مدد کے لیے وفاق تیار کھڑا ہے، عوام سنجیدگی کامظاہرہ نہیں کریں گے تومجبوراًلاک ڈاؤن لگانا پڑےگا۔

واضح رہے کہ ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید148افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار600ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72ہزار 381ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد رہی ہے ۔

Advertisement
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • ایک دن قبل
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 5 گھنٹے قبل
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • ایک دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • ایک دن قبل
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • ایک دن قبل
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 6 گھنٹے قبل
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 7 گھنٹے قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 8 گھنٹے قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 7 گھنٹے قبل
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • ایک دن قبل
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 دن قبل
Advertisement