Advertisement
علاقائی

کورونا کیسز میں اضافہ ، کراچی کے مختلف علاقوں میں مائیکروسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

کراچی: ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران کراچی میں بھی کیسز بڑھنے لگے ، ضلع کیماڑی کی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 22nd 2021, 3:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع کیماڑی کے تین سب ڈویژنز بلدیہ ٹاؤن، سائٹ ایریا اور کیماڑی کے علاقوں میں کورونا کیسز میں پھیلاؤ کے خدشے کے باعث 21 اپریل سے 4 مئی تک مائکرو سمارٹ لاک ڈاؤن  نافذ کر دیا گیا  ۔ انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ماسک لازمی قرار دے دیا گیاجبکہ غیر ضروری نقل وحرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ ان  متاثرہ علاقوں میں اجتماعات،  تقریبات، کاروباری سرگرمیاں ایس اوپیز کے مطابق ہوں گی ۔نوٹیفکیشن کے مطابق  کورونا   مثبت  متاثر ہ  افراد اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہیں گے ۔

اس سے قبل اتوار کے روز  حکومت پنجاب نے  بھی کورونا ٹیسٹ مثبت شرح والے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ، راولپنڈی میں تکبیر لین محلہ اڈیالہ،جوڈیشل اپارٹمنٹس نزدایکسائز ٹیکسیشن آفس سول لائنز،کشمیرہاوس بالمقابل مندرہ ،محلہ گلشن سید چکری روڈ،کمال آبادگلی نمبر 3 ٹینچ بھٹہ کے علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ،سمارٹ لاک ڈاؤن میں لین نمبر 5پشاور روڈ ، ہاشم کالونی محلہ لال رخ واہ کینٹ کے علاقے شامل ہیں۔ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ،دفاتر (نجی اور سرکاری) بند رہیں گے۔علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی ،انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی ۔

واضح رہے کہ ملک  میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید148افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار600ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 72ہزار 381ہو گئی ہے ۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد رہی ہے ۔

Advertisement
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف

  • a day ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟

  • a day ago
پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ

  • a day ago
سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا 

  • 7 hours ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر

  • a day ago
حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا

  • 6 hours ago
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

  • 9 hours ago
چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی

  • a day ago
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 8 hours ago
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا

  • 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا

  • 8 hours ago
قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

  • a day ago
Advertisement