عمران خان چینی مافیا کے بعد اب پارلیمنٹ مافیا سے بھی ڈر گئے ہیں:عمران یعقوب خان
لاہور: سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چینی مافیا کے بعد اب پارلیمنٹ مافیا سے بھی ڈر گئے ہیں۔

جی این این کے پروگرام"ویو پوائنٹ"میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کا کہنا تھا کہ میری بات پی ٹی آئی کے چاہنے والوں کو بری لگے گی اور ہو سکتا ہے وزیراعظم عمران خان کو بھی بری لگے لیکن مجھے ایسے لگتا ہے کہ جسے وزیراعظم عمران خان چینی مافیا ،آٹا مافیا، گندم مافیا کے بعد اب پارلیمنٹ مافیا سے بھی ڈر گئے ہیں اور اس کے سامنے یہ بے بس ہو گئے ہیں اور وہ اس طرح بے بس ہو گئے ہیں کہ آپ خود کرپشن کو ایک لعنت کہتے تھے اور کہتے تھے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی سیاست کی شروعات یہاں سے ہوتی ہے تو کیا آپ حکومت میں آنے کے بعد ان سے متاثر ہو گئے ہیں کہ جہاں سے وہ سیاست شروع کرتے رہے ہیں وہیں سے آپ اپنی سیاست شروع کرنے جا رہے ہیں۔
عمران خان چینی مافیا کے بعد اب پارلیمنٹ مافیا سے بھی ڈر گئے ہیں، عمران یعقوب خان @imranyaqubkhan @PTIofficial @pmln_org @MediaCellPPP #ViewPoint #GNN pic.twitter.com/pxWYjCaimj
— GNN (@gnnhdofficial) January 29, 2021
گزارش ہے کہ یہ سب چیزیں بہت عجیب ہیں اور وزیراعظم عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے، اور ہر مسئلے میں یو ٹرن کرتے ہیں اور اپنے نظریات پر خود انہوں نے اتنے سمجھوتے کر لیے ہیں کہ جتنی ان پر تنقیدکی جائے کم ہے۔

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago





