وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے پاکستان کی مضبوط وابستگی کا بھی اعادہ کیا


وزیراعظم شہباز شریف نے کثیرجہتی نظام اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کیلئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکاسی ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات میں کہی۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں سے پاکستان کی مضبوط وابستگی کا بھی اعادہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے مشرق وسطی کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے علاقائی کشیدگی کے حل میں مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے پاکستان کے عزم کو دہرایا۔
شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنمائوں نے افغانستان کی صورتحال اور افغان سرزمین سے ہونے والی دہشت گردی میں غیر معمولی اضافے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے میں پاکستان کے قائدانہ کردار، مضبوط موقف اور عالمی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف کی اور بالخصوص تنازع کے پرامن حل اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کیلئے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔
سیکرٹری جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار اور قربانیوں کو بھی سراہا۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 12 hours ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 7 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 13 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 12 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- a day ago







