اسلام آباد: سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں شکست کھا جاتی ہے تو پی ڈی ایم میں دراڑیں پڑ جائیں گی جس کا فائدہ عمران خان بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے۔

جی این این کے پروگرام " لا ئیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود" میں گفتگو کرتےہوئے سینئرصحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے موقع پر عمران خان صاحب نے ایم این ایز سے ملنے کا سلسلہ تیز کر دیا تھا کیونکہ اگر اوپن بیلٹ انتخابات ہوتے تو شاید اس چیز کا نقصان عمران خان کو اٹھانا پڑتا کیونکہ بہت سے ایم این ایز ہمیشہ اعتراض کرتے تھے کہ عمران خان ہم سے ملاقات نہیں کرتے جو کہ اب نہیں کریں گے۔
سینیٹ انتخاب۔۔ کل کیا ہوگا؟؟؟ سنیئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا ماہرانہ تجزیہ@Shahidmasooddr #SenateElections2021 pic.twitter.com/bFsBLPaeoP
— GNN (@gnnhdofficial) March 2, 2021
سینئرصحافی ڈاکٹرشاہد مسعود نے پروگرام میں ایم این ایز اور حفیظ شیخ کے تعلقات سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایم این ایز کا کہنا ہے کہ عمران خان سے سال میں ایک بار ملاقات ہو جاتی ہے لیکن حفیظ شیخ نے بطور وزیر خزانہ کبھی ہم سے ملاقات نہیں کی اور نہ ہی کبھی ہمارے فنڈز کے مسائل حل کئے۔
ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام میں بتایا کہ اگر حکومت سینیٹ الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو پی ڈی ایم میں بہت سے سوالات اٹھیں گے اور مزید دراڑیں پڑیں گیں جس کا وزیر اعظم عمران خان فاٰٗئدہ اٹھاتے ہوئے بھرپور اندازمیں اپوزیشن پر حملہ آور ہوں گے۔ جبکہ اپوزیشن کے ہارنے کے بعد لانگ مارچ کی تحریک روز پکڑے گی۔
حفیظ شیخ بمقابلہ یوسف رضا گیلانی۔۔ کس کا پلڑا بھاری؟ سنیئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا دلچسپ تبصرہ@Shahidmasooddr @a_hafeezshaikh @YR_Gillani @PTIofficial @MediaCellPPP @pmln_org #SenateElection2021 pic.twitter.com/FvMuKa78HG
— GNN (@gnnhdofficial) March 2, 2021
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ
- 4 دن قبل

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ
- 14 گھنٹے قبل

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں
- ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف
- 2 دن قبل

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی
- ایک دن قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ
- 4 دن قبل

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
- 14 گھنٹے قبل

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا
- 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو
- 11 گھنٹے قبل

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار
- 8 گھنٹے قبل

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
- 15 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- ایک دن قبل


.jpeg&w=3840&q=75)

