Advertisement
پاکستان

ہمارے خاندان نے کبھی ووٹ نہیں خریدا،ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگا، علی حیدر گیلانی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا کہنا ہے کہ ہمارے خاندان نے کبھی ووٹ نہیں خریدا،ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Mar 3rd 2021, 12:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کا پریس کانفرنس میں کہنا  تھا کہ   آج ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں دوست الیکشن سے متعلق بات کر رہے تھے،ہم عوامی نمائندے ہیں ،ہمیں پتا ہے ووٹ کی کیا قدر ہے اور کس طرح ووٹ مانگا جاتا ہے،کل تین مارچ کو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جیتیں گے۔

 علی حیدر گیلانی نے کہا کہ   الیکشن کمپین کے لیے اسلام آباد آیا ہوں،عوام کو معلوم ہے عمران خان نے ووٹ خریدا، الیکشن سے پہلے ارکان اسمبلی کو پچاس پچاس کروڑ دیے جو ووٹ خریداری کیلئے دیے گئے۔انہوں نے کہا کہ   پی ڈی ایم ارکان تو ہمیں ووٹ دیں گے، حکومتی ارکان سے بھی ووٹ مانگا ہے۔

علی حیدر گیلانی کا کہنا تھا کہ   ہمارے خاندان نے کبھی ووٹ نہیں  خریدا،ہمیشہ ضمیر کا ووٹ مانگا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے میں نے حکومتی ارکان سے ووٹ مانگا،حکومتی ارکان نے کہا یوسف گیلانی کو ووٹ دینا چاہتے ہیں، حکومتی ارکان نے کہا حفیظ شیخ ہمیں ملنا گوارا نہیں کرتے ان کو ووٹ نہیں دینا  چاہتے۔عمران خان اب ارکان اسمبلی کو وقت دے رہے ہیں،سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے جو ارکان پی پی ارکان کو ووٹ دینا چاہتے ہیں ان کو مارا گیا۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے  علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ   ایسی کوئی ویڈیو نہیں جس میں پیسوں کی ڈیمانڈ کی،حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اسی لیے ہماری کمپین کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہے،کل کا سورج یوسف رضا گیلانی کی فتح کا ہو گا۔

Advertisement
ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

ملک میں آج بھی سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

  • 8 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

پنجاب میں 12 جعلی و غیر معیاری ادویات پکڑی گئیں

  • ایک دن قبل
بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

بھارت میں پابندی کے باوجود دلجیت دوسانجھ کی فلم 'ستلج' کی نمائش جاری، عالمی سطح پر بھی تنازع شدت اختیار کر گیا

  • 9 گھنٹے قبل
عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

عوام پر ایک اور بم: ملک بھر میں موٹرویز اور ہائی ویز کے ٹول ٹیکس میں پھر اضافہ

  • 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

فیلڈ مارشل عاصم منیراور ترک صدرکی ملاقات میں پاک ترک دفاعی تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرگفتگو

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

ملک میں پیٹرول کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں بھی اضافہ

  • 3 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

پنجاب یونیورسٹی کی سرکاری عمارت میں نجی مرغیاں پالنے کا انکشاف

  • ایک دن قبل
ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

ڈاکٹر ازقا مس سپرانیشنل پاکستان منتخب، پولینڈ میں ملک کی نمائندگی کریں گی

  • ایک دن قبل
لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

لالی وڈ کی نئی آنیوالی فل ’ریڈ لائن‘ کے گانے کی مقامی اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ

  • 8 گھنٹے قبل
400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

400کلو چاندی چوری کیس میں سابق کلکٹرکسٹم سمیت 5 مزید ملزمان گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

کوہاٹ میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گر گئی، 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

  • 9 گھنٹے قبل
Advertisement