Advertisement
تجارت

حکومتی غیرملکی قرضوں کی رپورٹ جاری کردی گئی

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی تک لئے جانے والے غیرملکی قرضوں کی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 26th 2021, 3:32 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے   جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جولائی سے جنوری 6.7 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے ہیں ، جبکہ صرف ماہ جنوری میں حکومت نے 96 کروڑ ڈالر کے غیر ملکی قرضے لئے گئے ہیں۔ رواں مالی سال کی ششماہی  تک لئے جانے والے غیرملکی قرضے گزشتہ مالی سال سے 6 فیصد زائد ہیں ۔  رواں مالی سال کل 12 ارب 23 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لینا ہے۔ مجموعی قرضوں کا 13 فیصد پروجیکٹ فنانسنگ میں استعمال ہوگا تاہم اب تک لئے گئے غیر ملکی قرضے میں سے 1.6 ارب ڈالر سے زائد بجٹ سپورٹ کیلئے ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے جنوری میں 67.5 کروڑ ڈالر کے مہنگے قرضے تجارتی بینکوں سے حاصل کئے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1ارب 13 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض لیا گیا اور عالمی بینک سے 83 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا ہے۔ امریکہ نے پاکستان کو 7 کروڑ 44 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا  ہے جبکہ   فرانس نے پاکستان کو 3 کروڑ 48 لاکھ ڈالر اور چین نے 9 کروڑ 54 لاکھ ڈالر دیئے ہیں ۔

Advertisement
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 3 دن قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 2 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 3 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 2 دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 2 دن قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 2 دن قبل
Advertisement