نئی دہلی: بھارت میں قومی ہیرو سردار ولبھ بھائی پٹیل کے نام پر تعمیر کیے گئے دنیا کے سب سے بڑے اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’’نریندر مودی اسٹیڈیم ‘‘ رکھ دیا گیا ۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست گجرات میں کرکٹ اسٹیڈیم کا نام قومی ہیرو ’’سردار ولبھ بھائی پٹیل‘‘ کے نام پر رکھا گیا تھا اور اس کا افتتاح گزشتہ برس سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے موقع پر کیا گیا تھا۔گجرات کی بی جے پی حکومت نے اب اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے ’’نریندر مودی اسٹیڈیم‘‘ رکھ دیا ہے، یہ نام اس وقت رکھا گیا جب بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹیسٹ جاری تھا اور وزیراعظم مودی اچانک اسٹیڈیم پہنچ گئے تھے۔
بھارتی صدر رام ناتھ کوند نے اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس اسٹیڈیم میں ایک لاکھ 10 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں وزیراعطم مودی ہی نے کیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پہلی بار کسی قومی رہنما کی تذلیل نہیں کی گئی ہے اس سے قبل بھی گاندھی اور جواہر لال نہرو جیسے قومی رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ
- 2 دن قبل

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- 3 دن قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے
- 3 دن قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- 3 دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا
- 2 دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان
- 2 دن قبل
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- 3 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 3 دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی
- 2 دن قبل

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل



