Advertisement
پاکستان

چین امریکا میں کشیدگی میں کمی کیلئے تعاون فراہم کرنے کے خواہاں ہیں : عمران خان

کولمبو": وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسائل کا حل جنگ میں نہیں ڈائیلاگ میں ہے۔ہمارے خطے کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے جو صرف بات چیت سے حل ہوسکتا ہے۔پاکستان چین اور امریکا میں کشیدگی دور کرنے میں تعاون فراہم کرنے کاخواہاں ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 25th 2021, 8:28 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

دورہ سری لنکا کے موقع پر ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سری لنکا کو سیاحت، تجارت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان اور سری لنکا کی سیاحت بہت متاثر ہوئی اس حوالے سے سری لنکا کے صدر سے مختلف امور پر گفتگو ہوئی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سیرحاصل گفتگو ہوئی۔  وزیراعظم نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا مقصدغربت کا خاتمہ ہے،  شوکت خانم کینسراسپتال غریبوں کےلئے ہی بنایا، سرمایہ کاری، منافع بخش بزنس کے ذریعے غربت کم  کرسکتے ہیں، خطے کے ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات استوار کرکے غربت کم کرسکتے ہیں، خواہش ہے خطے میں امن، سیاحت، تجارت، سرمایہ کاری کیلئے کرداراداکریں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ برصغیر میں تمام مسائل مذاکرات سے حل کرنے کے خواہاں ہیں، دنیا کے ہر فورم پر یہی موقف رہا کہ جنگ مسائل کا حل نہیں، بھارت سے ہمارا واحد اختلاف کشمیر پر ہے  جو صرف ڈائیلاگ سے حل ہوسکتا ہے اور اقتدار میں آنے پر بھارت کو ڈائیلاگ کی پیشکش کی لیکن بات نہیں بنی، مسائل کا حل جنگ میں نہیں ،ڈائیلاگ میں ہے، ایک مسئلے کے حل کیلیے جنگ چھڑنےسے مزید تنازعات جنم لیتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان چین اور امریکا میں کشیدگی  دور کرنے میں تعاون فراہم کرنے کاخواہاں ہے۔وزیر اعظم نے سری لنکن ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔

کولمبو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کرکٹ سے گہری وابستگی رہی ہے ، کھیل آپ کو مقابلہ کرنے اور سیکھنے کا سبق دیتا ہے ، کھیلوں کےذریعے انسان کو ڈسپلن سیکھنے کو ملتا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شکست کھائے بغیر کوئی بھی انسان چیمپئن نہیں بنتا ، ہار سے سیکھنےوالا ہی چیمپئن بنتاہے، زندگی میں اچھے اور برے وقت آتے ہیں۔کرکٹ کے دور کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ کرکٹ میں آیا تو میرے دو کزن پاکستان ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر تھے، جب پہلے ٹیسٹ میں ڈراپ کیاگیا تو سب نے کہا میں واپس کرکٹ میں نہیں آسکتا، مجھ میں اورباقیوں میں یہ فرق تھا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا۔

Advertisement
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 17 hours ago
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • 2 days ago
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • a day ago
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 19 hours ago
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • a day ago
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • 2 days ago
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • a day ago
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • 2 days ago
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • 2 days ago
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • a day ago
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • 2 days ago
Advertisement