Advertisement
پاکستان

یوسف رضا گیلانی کی شہباز شریف سے اہم ملاقات

لاہور : سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے احتساب عدالت میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف سے اہم ملاقات کی ہے جس میں سینیٹ الیکشن اورضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 25th 2021, 4:00 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی لاہور کی احتساب عدالت پہنچے جہاں انہوں نے  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف سے  ملاقات کی۔ اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ انتخابات سے متعلق شہباز شریف سے مشاورت بھی کی۔ ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن اور حلقہ این اے 75 کے ضمنی انتخاب پر بات چیت کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا پیغام پہنچایا۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز شریف کو سینیٹ الیکشن کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

احتساب عدالت کے باہر سابق وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے  اپوزیشن لیڈر  سےملاقات کی،نون لیگ کی حمایت پر ان کا مشکور ہوں۔   اختر مینگل اور فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہوئی، ہم نے ماضی بھول کر آگے بڑھنے کی بات کی، میثاق جمہوریت کیلئے ماضی میں بھی اکھٹے ہوئے تھے آج بھی ساتھ ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ    پی ڈی ایم ایک حقیقت ہے، ضمنی انتخابات میں پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ جماعتوں کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔   ہارس ٹریڈنگ کی مذمت کرتے ہیں، حکومت نے میری نا اہلی  کیلئے کوششیں کیں،آرڈیننس کے ذریعے جو ترمیم کر رہے ہیں وہ سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات کے سلسلے میں یوسف رضاگیلانی لاہور میں موجود ہیں ،  دوسری جانب    لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کے سلسلے میں آج میاں شہباز شریف کو پیش کیا گیا۔ 

Advertisement
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا

  • ایک دن قبل
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

  • ایک دن قبل
ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

ایران نے جوابی کارروائی میں امریکی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعوی کر دیا

  • 13 گھنٹے قبل
امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

امریکی حکام کی تحویل سے رہا مزید 22 ایرانی شہری کراچی پہنچ گئے

  • ایک دن قبل
وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

وزیراعظم کا علاقائی اورعالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کااظہار

  • 12 گھنٹے قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد

  • ایک دن قبل
ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

ٹی 20: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ بھارت کو شکست دے دی

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی؟

  • 13 گھنٹے قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی

  • ایک دن قبل
آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

آزادکشمیر کے تاجروں اور ٹرانسپورٹرز کا 29 جون سےکاروبار شروع کرنےکا اعلان

  • 7 گھنٹے قبل
اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

اسلام آباد، لاہور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلےکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ

  • 9 گھنٹے قبل
عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

عاشورہ محرم پر ملک بھر میں امن و امان برقرار، قومی پیغامِ امن کمیٹی کا علماء، سیکیورٹی اداروں اور حکومت کو خراجِ تحسین

  • ایک دن قبل
Advertisement