لاہور : الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی نشست پر کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف لیگی رہنما وسا بق وزیر اطلاعات پرویز رشید کی اپیل پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس شاہد وحید پر مشتمل سنگل رکنی الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ سنا دیا۔الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کی اپیل خارج کر دی۔الیکشن ٹریبونل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا گیا جبکہ کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔
سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ ن رہنما پرویز رشید ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کی تھی ، درخواست میں پرویز رشید نے موقف اختیار کیا تھا کہ ریٹرنگ آفیسر نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ۔الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔
واضح رہےکہ الیکشن کمیشن پاکستان نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کے سینیٹ انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رانا مدثر نے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے، جس میں پی ٹی آئی نے پنجاب ہاؤس کے واجبات ادا نہ کرنے کا اعتراض اٹھایا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو درست قرار دیتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردئیے تھے ۔
لیگی رہنما پرویز رشید نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے بنیاد الزام پر نااہل کیا گیا، عدالت کے سامنے اپیل تھی کہ ریٹرنگ آفیسر کے حکم پر عمل کرایا جائے ، سرکاری کاغذات میں مجھے نادہندہ ظاہر کیا گیا، انصاف والے اب دھند اور دھاندلی والے ہوگئے، پنجاب ہاؤس کی انتظامیہ انصاف والوں کی انتظامیہ ہے، کاغذات رکوانے ہوں تو کہتے ہیں پرویز رشید سے پیسے لینے ہیں۔ دھند اور انصاف والوں کی طرف سے رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
بحری جہاز پر حملے کے بعد آبنائے ہرمز سے ٹریفک کی روانی میں سستی ریکارڈ کی گئی: ڈیٹا
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور:فنکار برادری بھی شہدائے کربلا کے سوگ میں ڈوب گئی
- ایک دن قبل
امیرِ قطر کی پاکستان کی کامیاب سفارتی کوششوں پر وزیراعظم کو مبارکباد
- 2 دن قبل
ملک میں محرم کے اجتماعات پُرامن، شرپسند عناصر کو موقع نہ دیا جائے: طاہر اشرفی
- 17 گھنٹے قبل
ایف آئی اے نےاسلام آباد میں انسانی اعضاکی خرید و فروخت کے الزام میں غیر ملکی باشندوں سمیت 5 افرادگرفتار کر لئے
- ایک دن قبل

نو محرم الحرام مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم عاشور کل عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا
- ایک دن قبل
ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل، بعد ازاں دہلی واپس روانہ
- 2 دن قبل
فیفا ورلڈکپ: ترکیہ نے امریکہ کو 2-3 سے شکست دے دی
- 2 گھنٹے قبل
وینزویلا میں دو زلزلے، 164 سے زائد افراد ہلاک، عمارتیں زمین بوس ہو گئیں
- ایک دن قبل
پاکستانی قیادت کی امن کوششوں سے عالمی جنگ بندی ممکن ہوئی، طاہر اشرفی
- 2 دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
- ایک گھنٹہ قبل
یوم عاشور: نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثاروں کی عظیم قربانی کی یاد میں ملک بھر میں جلوس برآمد
- ایک گھنٹہ قبل




