Advertisement
پاکستان

عمران خان کو چاروں صوبوں سے ناکامی اور شکست پر مبارکباد دیتی ہوں، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو چاروں صوبوں سے ناکامی اور شکست پر مبارکباد دیتی ہوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Feb 21st 2021, 10:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ   عمران خان کو چاروں صوبوں سے ناکامی اور شکست پر مبارکباد  دیتی ہوں۔ اللہ نے مسلم لیگ ن کو تینوں حلقوں میں فتح دی اس پر شکر ادا کرتے ہیں، نوشہرہ، ڈسکہ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، وزیرآباد کے عوام کا بھی شکریہ، مسلم لیگ ن کے سپورٹرز اور لیڈرز کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں، کل مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے ووٹ کی عزت کیلئے جنگ لڑی۔

مریم نواز نے کہا کہ   کل کے ضمنی الیکشن میں عوام جاگ رہے تھے اور رات تک ووٹ پر پہرہ دے رہے تھے، عوام چوکنا تھی اس وجہ سے ووٹ چوروں کو پکڑ لیا، عوام نے بڑی تعداد میں نکل کر اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، عوام نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کوسپورٹ کیا، عوام ووٹ چوروں کے چہرے پہچانتے ہیں۔

لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ   حکمران جماعت سوچ بھی نہیں سکتی تھی کہ وہ نوشہرہ سےہارجائیں گے، نوشہرہ  کے عوام ان سے نجات چاہتے ہیں، میاں صاحب کا بیانیہ  خیبر پختونخوامیں بھی مقبول ہورہا ہے، ان کو پتہ تھا کہ یہ ہاریں گے لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ اس بری طرح ہاریں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن  مریم نواز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ   یہ حکومت نہیں مافیا ہے،  پی ٹی آئی امیدوارکے لوگوں نےفائرنگ کی، پی ٹی آئی کے لوگوں کی فائرنگ کی وجہ سے دو افراد کی جانیں ضائع ہوئیں۔ پی ٹی آئی امیدوار اس کے بھانجے ،بھتیجوں نے فائرنگ کی۔ مریم نواز نے کہا کہ   جب ثبوت ہوتے ہیں تو دکھائے جاتے ہیں الزامات نہیں لگائے جاتے، یہ ناکام ہوئے تو ڈسکہ ،وزیرآباد میں پولنگ سست روی کا شکار کردی۔

 مریم نواز کا کہنا تھا کہ    ان کے وزیر ،مشیر پولنگ اسٹیشن کے اندر کیا کررہے تھے، ان کو اندر سے احکامات آئے تھے کہ پولنگ سست کردو، جہاں شیر جیت رہا تھا وہا ں پولنگ بند کردی گئی، وزیرآباد میں ایک پریزائڈنگ آفیسر ووٹنگ بیگ لے کر بھاگ رہا تھا،  ووٹ کے بیگ اٹھا کر بھاگنے کے باوجود ہارنے پر انہوں نے الیکشن کے عملے کو اٹھالیا، ہمیں پتہ چلا کہ 20سے 22پریزائدنگ آفیسر کو ہی غائب کردیا گیا۔مسلم لیگ ن کی رہنما کا کہنا ہے کہ   ابھی تک کوئی نہیں جانتا کہ پریزائڈنگ آفیسر کو کس نے کہاں رکھا، الیکشن کمیشن نے  کہا کہ حلقہ این اے 75 کے نتائج تاخیر سے موصول ہوئے، چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب  کو پریزائڈنگ آفیسر کو ڈھوڈنے  کا کہا، کہا گیا کہ شدید دھند کے باعث پریزائڈنگ آفیسر نہیں آسکتے۔

 مریم نواز نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ    دھاندلی پر الیکشن کمیشن بھی چیخ پڑا ہے، پریذائیڈنگ آفیسرووٹوں کاتھیلالےکربھاگ رہاتھاعطاتارڑنےپکڑلیا، فائرنگ ہوئی، لوگ شہید ہوئے، ووٹ کے بیگ چوری ہوئے، انتظامیہ اور پنجاب حکومت کہاں تھی، الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز حکومت کے خلاف بہت بڑی چارج شیٹ ہے۔

Advertisement
خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

خطے میں جنگ بندی چاہتے ہیں،ایرانی ایٹمی پروگرام بند کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، جے ڈی وینس

  • 21 hours ago
چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

چند دن کی کمی کے بعد سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ، نئی قیمت کیا ہو گئی؟

  • 21 hours ago
مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

مفاہمتی یاداشت پر اتفاق ہونے کے بعدامریکا نے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی اجازت دی دی

  • 19 hours ago
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک  کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

  • 21 hours ago
ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

ایران امریکہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار،صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا امکان 

  • 21 hours ago
گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسپیکر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی اسپیکر (ن) لیگ سے منتخب

  • 19 hours ago
پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

پیپلزپارٹی کے امجد حسین بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے

  • 17 hours ago
دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

دوران احتجاج سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کا الزام ، ماہ رنگ بلوچ کو عمرقید کی سزا

  • 19 hours ago
وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے موقع پر عام تعطیلات کا اعلان کر دیا،نوٹیفکیشن جاری 

  • 21 hours ago
ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

ایران امریکہ مذاکرا کا پہلا دور کامیابی سے مکمل،آئندہ بھی کردار ادا کرتے رہیں گے، وزیراعظم

  • 21 hours ago
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا

  • a day ago
مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

مصر نے 92 سال بعد فیفا ورلڈ کپ کا میچ جیت لیا، نیوزی لینڈ کو 3-1 سے شکست 

  • 19 hours ago
Advertisement