این سی او سی کی جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی ای سی ) نے جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔


تفصیلات کے مطابق جعلی ویکسینینیشن سرٹیفیکیٹ بنانے والے افراد کے خلاف کاروائی کیلئے فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی (ایف آئی اے )کو ہدایات جاری کردیں گئیں ہیں ۔ایف آئی اے نے این سی او سی کی ہدایات پر ملزمان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں : چین کا طالبان حکومت کیلئے بڑی امداد کا اعلان
مختلف شہروں میں ملزمان کی گرفتاریاں،جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والے شہریوں کا ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔جعلی ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کی روک تھام کیلئے سخت ترین سزا اور قانونی اقدامات کو عمل میں لایا جائے گا۔
قبل ازیں سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا تھا کہ لاپرواہی ، ایس اوپیز کو نظر انداز کرنا کورونا کیسز میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔ 5300 مریض ہسپتالوں میں آکسیجن پر ہیں ۔ ہسپتالوں میں انتہائی نگہداشت کورونا مریضوں کا دباؤ ہے ۔ کوشش ہے کہ آکسیجن کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے ، چند ہفتے کے دوران آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ۔ کورونا کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر خطرہ ابھی موجود ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ 24 میں سے 18 اضلاع میں پابندیاں نرم کی جارہی ہیں تاہم پنجاب کے پانچ اور کے پی کے ایک ضلع میں پابندی برقرار رہے گی ۔16 ستمبر سے پچاس فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولے جارہے ہیں ۔ 6 اضلاع میں آؤٹ ڈور ڈائیننگ کا ٹائم بڑھا کر دس بجے تک کردیا ہے ۔ویکسی نیشن نہ کروانے والے سکولوں کے سٹاف کو کام کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔ مکمل ویکسی نیشن نہ کروانے والے بیرون ملک نہیں جاسکیں گے ۔
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- a day ago

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 days ago

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- a day ago

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- 20 hours ago

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 days ago
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 days ago
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 days ago

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- 21 hours ago

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 days ago
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- a day ago
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 days ago
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 days ago



.jpeg&w=3840&q=75)