اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )کا آج اہم اجلاس ہوا ، جس کی صدارت سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان نے کی ۔اس اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن جناب نثار احمد درانی ، اور شاہ محمد جتوئی کے علاوہ الیکشن کمیشن کے سینئر افسران شریک ہوئے اور الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر لگائےگئے الزامات کو زیر بحث لایا گیا ۔
الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی پُرزور الفاظ میں تردید کی اور انہیں مسترد کردیا ہے، صدرپاکستان اور سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ کے دوران وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد اعظم خان سواتی کی طرف سے الیکشن کمیشن پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں اُس پر اُن سے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا گیا۔فواد چوہدری کی طرف سے پریس بریفنگ کے دوران الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنرپر جن الفاظ میں الزام تراشی کی گئی ۔
الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر فوادچودھری اور سینیٹر اعظم سواتی کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،الیکشن کمیشن نےاعظم سواتی سے الزامات کے ثبوت مانگنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پیمرا سے متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف الیکشن کمشنر نے ہدیات کی ہے کہ الیکشن کمیشن عملہ ریکارڈ مرتب کرکے پیش کرے ، ایوان صدر،سینیٹ کمیٹی کی کارروائی ، میڈیا بریفنگ سے متعلق ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کی منطق عجیب و غریب ہے،الیکشن کمیشن کہتا پارلیمنٹ کو حق نہیں ہے بتائے انتخابات کیسے ہوں گے،آئین میں واضح لکھا ہے صاف شفاف انتخابات کے قوانین بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے،قانون بنانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے نہیں پارلیمان کے پاس ہے،پارلیمان میں بیٹھے ارکان فیصلہ کرتے ہیں کس طرح کا نظام اپنانا ہے،الیکشن کمیشن کو ٹیکنالوجی کے استعمال پر اعتراض نہیں ،انہوں نے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر کو زیادہ شوق ہے اپوزیشن کے ماﺅتھ پیس کے طور پر کام کریں ،چیف الیکشن کمشنر کو نوازشریف نے لگایا تھااس لئے ان کی زبان بول رہے ہیں۔

چوبیس سالہ پاکستانی حسینہ عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کریں گی
- 2 دن قبل
شوہرکا ڈرامائی انداز میں قتل، خاتون نے کیا منفرد چال چلی؟
- 2 دن قبل
مشہوربھارتی اداکار کی تیسری اہلیہ کا مذہب سامنے آگیا
- ایک دن قبل

پی ایس ڈی ایف کا چینی اداروں سے عالمی معیار کی فنی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل
حکومت اور کالعدم ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، مظفر آباد کی طرف مارچ مؤخر
- 2 دن قبل
فلم ’ستلج‘ کے لئے دلجیت دوسانجھ نے کتنا معاوضہ لیا؟ حیران کن انکشاف
- 2 دن قبل

حکومت نے آج سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا نیا فارمولہ پیش کر دیا
- ایک دن قبل

قومی کرکٹر پر دھوکا دہی اور ہراسانی کے الزامات، اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
- 2 دن قبل

سابق وزیراعظم کے قافلے پر حملہ، قریبی ساتھی جان کی بازی ہار گیا
- ایک دن قبل
نئی تاریخ رقم: الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- ایک دن قبل
.jpeg&w=3840&q=75)
بہترین کارکردگی پر شیخوپورہ پولیس کے سات افسران کو اعزازات سے نوازا گیا
- 3 دن قبل



.jpeg&w=3840&q=75)