لاہور: پنجاب کابینہ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت آج ہونے والےاجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011 میں ترامیم کی منظوری دی جس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو مکمل خود مختاری دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا اور یہ ہماری جماعت تحریک انصاف کے منشور کا بھی حصہ ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کئے وعدہ کی پاسداری کرتے ہوئے عملی قدم اٹھایاہے ۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز اور محکموں کے اختیارات کو واضح کر دیا گیا ہے،ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ 3 ڈویژن اور 11 اضلاع پر مشتمل ہوگاجس کی علاقائی حدود میں بہاولنگر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، خانیوال، لیہ، لودھراں، ملتان، مظفرگڑھ، رحیم یار خان، راجن پور اور وہاڑی کے اضلاع شامل ہیں -
انہوں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں سرکاری محکموں کی تعداد 17 ہوگی ہے،جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کو انتظامی طور پر مکمل بااختیار کر دیا گیاہے،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کو اسسٹنٹ کمشنرز سمیت گریڈ 17 کے افسران کے تبادلے کے اختیارات دیئے گئے ہیں -ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز دفاتر کے بجٹ منظور کرنے اور فنڈز فراہم کرنے کے اختیارات بھی دے دیئے گئے ہیں-
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز کو ترقیوں، تبادلوں اور بھرتیوں کے وہ تمام اختیار مل گئے جو پنجاب کے سیکرٹریز کو حاصل ہیں خود مختار باڈیز، بورڈ، اتھارٹیز، کمپنیز کے سربراہان سیکرٹریز کو جوابدہ ہوں گے-
وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی دفعہ ساؤتھ پنجاب کیلئے الگ اے ڈی پی بک کا اجراء کیا گیا ہے اور جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ مختص کیا گیا ہے جو کہ 190 ارب روپے بنتا ہے -
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سنگین جرائم کے کیسز کو ٹریس کیا ہے اور میں نے خود ایسے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایات دیں اور بعض پولیس افسروں کو عہدوں سے ہٹایا بھی ہے -
ان کا مزید کہنا تھاکہ صوبے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں -
مشکل وقت میں پاکستان کی مثبت، تعمیری اور مخلصانہ حمایت کو ایران ہمیشہ یاد رکھے گا، ایرانی صدر
- 7 گھنٹے قبل

ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے معروف کمپیئر طارق عزیز کی چھٹی برسی
- 2 دن قبل

این ڈی ایم اے نے شمالی علاقہ جات میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کردیا
- ایک دن قبل
گلگت بلتستان: پی پی نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیو ایم سے رابطہ کرلیا
- ایک دن قبل
میسی کی شاندار ہیٹ ٹرک، ارجنٹینا کی الجزائر کو 0-3 سے شکست
- ایک دن قبل

وزیراعظم نے بطور ثالث اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیئے
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے:علی پرویز
- 7 گھنٹے قبل
سندھ: کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، تنخواہوں میں کتنے فیصد اضافے کی تجویز؟
- ایک دن قبل

ایران، امریکہ معاہدہ: پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر مثبت اثرات، ایک لاکھ 81 ہزار کی بلند سطح بحال
- 11 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ اور صدر مسعود پزشکیان کی جانب سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تصاویر اور ویڈیو جاری
- 12 گھنٹے قبل
ایرانی آئل ٹینکر امریکی ناکہ بندی عبور کرگئے، شپنگ ڈیٹا
- ایک دن قبل
فیفا ورلڈکپ: کولمبیا نے اُزبکستان کو 1 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی
- 12 گھنٹے قبل












